?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے واضح کردیا کہ کورونا وبا کے باعث رمضان المبارک میں نماز تراویح کا اہتمام ہوگا اور حکومت کی جانب سے مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،عوام احتیاطی تدابیر اپنانے کی کوشش کریں۔
تفصیلات کے مطابق مولانا طاہر اشرفی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وبا کی پہلی لہر کے دوران ہم نے پچھلے سال بھی مساجد کو کھلے رکھا، پاکستان کے حالات پہلے سے بہتر ہیں، اس سال بھی فیصلہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد کھلی رہیں گی اور ایس اوپیز کیساتھ نماز تراویح کی ادائیگی بھی ہوگی۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ حکومت مساجد بند کرنے جارہی ہے، اس طرح کا کوئی اقدام زیر غور نہیں ہے، دیگر ممالک کے نسبت سب سے زیادہ پاکستان کی مساجد میں ایس او پیز پر عمل کیا گیا ہے، ایک بار پھر عوام الناس سے اپیل ہے کہ عبادات کے دوران احتیاطی تدابیر استعمال کرے۔
اپنی نیوز کانفرنس میں معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے اہم اعلان کیا کہ وزیر اعظم نے سعودی عرب کےدورے کی دعوت قبول کی ہے، مستقبل قریب میں سعودی عرب دورے پر جائیں گے۔
مولانا طاہر اشرفی نے بتایا کہ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں سعودی ولی عہد نے اعلان کیا کہ 40ارب درخت مشرقی وسطی میں لگائیں گے جس پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گرین پاکستان پر بھی مل کر آگے چلیں گے۔
ملک میں بڑھتی مہنگائی پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے موقف اپنایا کہ حکومت مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرے گی، وزیراعظم کا بہت سارا وقت اس پر گزرتا ہے کہ مہنگائی کیسے کم کریں، ملک میں بہت سے امور میں بہتری آئی ہے اور بہت سارے معاملات بہتر ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
جہانگیر ترین سے متعلق شبلی فراز کا اہم بیان
?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز
فروری
دو سال گزرنے کے بعد اب نو مئی کے فیصلے کوئی قبول نہیں کرے گا، شاہد خاقان عباسی
?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعطم
جولائی
عمران خان کا کہنا ہے ملک میں قبضہ اور ایکسٹینشن مافیا کا راج ہے، فیصل چوہدری
?️ 6 نومبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا
نومبر
صیہونی فوج کو غزہ جنگ میں نئے بحران کا سامنا
?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے دوران
جون
عراق کے لیے مغربی ممالک کا نیا جال
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: یورپی یونین میں عراق کے سابق سفیر نے اپنے ایک
جولائی
آیت اللہ خامنہ ای کی ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کی شرط
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:رہبر انقلاب کے ٹویٹر پیج پر آخری بات کے نام سے
فروری
صیہونیوں کی لگام کسنے کا وقت آگیا ہے:فلسطینی اتھارٹی
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے نے کہا کہ اب
فروری
ٹویٹر ایپ بھی اب صارفین کے لئے آمدن کا ذریعہ
?️ 25 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر ایپ کے ذریعے بھی اب
جون