?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے آ ٹھ اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق کپیٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ گروپ کا 53 واں اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد بس سروس منصوبے کو 873 ملین لاگت سے فروری 2022 تک مکمل کر لیا جائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر کے مختلف مقامات پر 115 عوامی ٹائیلٹس 40 ملین کی لاگت سے چھ ماہ میں مکمل کئے جائیں گے۔
کپیٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں ایم پی او ڈرایکٹریٹ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے 401 ملین لاگت سے جدید مشینری خریدنے کی منظوری دی گئی۔مزید یہ کہ اتاترک ایونیو، جی فائیو، جی سکس انڈر پاسز اور جناح ایونیو، ایوب چوک کی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ اسلام آباد سمارٹ سٹی منصوبہ کی فزبیلٹی 20 ملین کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔
اس کے علاوہ عوامی سہولیات کے پیش نظر ایف ایم ریڈیو اور یو ٹیوب چینل کی منظوری بھی دی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیر قیادت ادارے نے اسلام آبادشہر کو خوبصورت بنانے کیلئے متعدد ترقیاتی کام شروع کئے ہیں جو قابل ستائش ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری میگا ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے سی ڈی اے کوششیں تیز کرے جس سے شہریوں اور تاجر برادری کو سہولت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ دارالحکومت ملک کا چہرہ ہوتا ہے اوروسائل کی کمی کے باوجود اسلام آباد شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے سی ڈی اے کے اقدامات کو تاجر براری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں چند بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں جن میں راول ڈیم چوک فلائی اوور، پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس اور کورال پل کی تعمیر شامل ہیں تاہم ان منصوبوں کی تعمیر کی رفتار بہت سست ہے جس سے ان کی تکمیل میں تاخیر کا خدشہ ہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سنیئر نائب صدر فاطمہ عظیم اور نائب صدر عبدالرحمن خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ سڑک پر رکا ہوا کام دوبارہ شروع کیا گیا تھا لیکن اس کام کو دوبارہ روک دیا گیا ہے ۔


مشہور خبریں۔
سندھ کا ترقیاتی بجٹ عوام کی زندگی بہتر بنانے کا ویژن ہے۔ شرجیل میمن
?️ 2 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا
جولائی
ایسی حکومت جس کی ذات میں وحشی پن شامل ہے
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد سعدون الصیهود نے امریکی فریق سے
جولائی
واشنگٹن نے تائیوان کو اینٹی ٹینک سسٹم کے فروخت کی منظوری دی
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: اقتصادی اخبار Les Echos نے اعلان کیا کہ تائیوان
دسمبر
پنجاب بھر میں کورونا ویکسین کی قلت، شہری پریشان
?️ 15 جون 2021لاہور ( سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سےکورونا ویکسین
جون
ہم نے دشمن کے ہلاکت اور زخمیوں کی منتقلی کا مشاہدہ کیا: قسام
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:قسام بٹالین کے جنگجوؤں نے غزہ شہر کے الزیتون بستی کے
فروری
شریف خاندان نے سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے خلاف سازش کی ہے
?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سما
نومبر
غزہ میں قتل عام نسل کشی نہیں تو پھر کیا ہے: وانس
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے دفتر سے جاری بیان
جون
گورنر اسٹیٹ بینک کتنی تنخواہ اور کیا مراعات لیتے ہیں؟
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کی تنخواہ
ستمبر