?️
پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں نیا پاکستان کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک ہے اور یہاں دیگر ممالک کے مقابلے میں مہنگائی نہیں ہے ۔ موسم سرما کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم ہوجائیں گی، ہمیں عوام کی مشکلات میں کمی لانی ہے اورانہیں سہولیات فراہم کرنا ہوں گی، ہم لوگوں کو تکنیکی تعلیم اورہنر سکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس جو بھی پیسہ اکٹھا ہوتا ہے وہ ماضی میں لیے گئے قرض کی ادائیگی پر جاتا ہے، قرض کی مد میں ادائیگی نہ کرنی ہوتی تو ہم مزید اچھے فلاحی کام کرسکتے تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سردیوں کے بعد مہنگائی میں کمی آئے گی اور اب بھی کہتا ہوں پاکستان دنیا میں سستا ترین ملک ہے۔ کورونا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا میں مکمل لاک ڈاؤن نہ لگانے پر مجھے برا بھلا کہا گیا اور طعنہ زنی کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر کوئی مرتا ہے تو عمران خان پر مقدمہ درج کروائیں گے لیکن کورونا میں میری ٹیم اور میں نے منظم حکمت عملی سے فیصلے کیے۔
کورونا میں مہنگائی ہوئی اور ہمیں غربت بڑھنے کا خدشہ تھا لیکن ہم نے کورونا میں حساس حالات دیکھتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا۔ ہم کسان اور کاشت کار کو بلاسود قرضہ فراہم کر رہے ہیں اور ایک گھر کی تعمیر کے لیے بلاسود 27 لاکھ روپے کا قرض دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری آمدن ،ٹیکس اور برآمدات میں اضافہ ہورہاہے، ہم صنعتوں کی بحالی کی طرف گامزن ہیں، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کے ہر ضلع میں لوگوں کوصحت کارڈ ملے گا، جو غریب اورسفید پوش دونوں کے لیے ہے۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گلگگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں لوگوں کو صحت کارڈ ملے گا، انہوں نے کہا کہ 3 ماہ میں پورے پنجاب میں صحت کارڈز دے دیے جائیں گے جبکہ بلوچستان میں بھی صحت کارڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دنیا کے امیر ترین ممالک میں بھی یونیورسل ہیلتھ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا منشور پارٹی کا اسلامی ریاست بنانا ہے اور اسلامی ریاست سے مراد ریاست مدینہ ہے۔ جب پارٹی شروع ہوئی تو ہمارا منشور واضح تھا جبکہ پارٹی کی بنیاد رکھی تو اس وقت بھی لوگوں کی فلاح کا سوچا تھا۔


مشہور خبریں۔
حکومتی ادارے بجلی کمپنیوں کے ڈھائی کھرب سے زائد کے نادہندہ نکلے
?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے قومی
ستمبر
ٹرمپ کا ایران سے متعلق خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا اعتراف
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:امریکی وفاقی استغاثہ نے ٹرمپ کی آڈیو حاصل کی ہے جس
جون
کیا اسرائیل نے حماس کو شکست دی ہے؟ صیہونی فوج کے جھوٹے دعووں کا پردہ فاش
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے
اکتوبر
ٹرمپ نے شہید سلیمانی کو امریکہ کا نمبر ایک دشمن کیوں قرار دیا؟
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر کے قتل کے
جنوری
کوئی طاقت فلسطینی عوام کو غیر مسلح نہیں کر سکتی؛ حماس کا دوٹوک اعلان
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:حماس کے سینئر رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ
اکتوبر
برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا کا امریکی صدر ٹرمپ کو جواب
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے امریکا
ستمبر
امریکی اہلکار: ہمارا غزہ کے قریب فوجی اڈہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار نے امریکی فوج کی جانب سے غزہ
نومبر
ہنٹر بائیڈن: نیتن یاہو جیل سے فرار ہونے کے لیے جنگ کو بھڑکانا چاہتے ہیں
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے
جولائی