?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت عالمی قوتوں کی پراکسی بننے کی کوشش نہ کرے، ورنہ ہم حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر حکمران امریکی غلامی کے لیے بضد ہیں تو پھر ہمارا بھی ایک ماضی ہے، ہم ایک بار پھر میدان میں نکلنے کے لیے مجبور ہو جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے جماعت اسلامی کے ساتھ مشاورت کے عمل کے لیے اتفاق کیا ہے، عیدالفطر کے بعد پورے ملک میں عوامی مہم چلائی جائے گی، ہم چاروں صوبوں میں جائیں گے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ کیا ہم فلسطین جا کرحماس کو غیر مسلح کریں گے؟ حکومت عالمی قوتوں کی پراکسی بننے کی کوشش نہ کرے، ورنہ پھر ہم حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، سفارتی لحاظ سے ہمیں اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانا ہوگی، افغانستان بھی بات چیت کا راستہ اختیار کرے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو آزاد ملک ہونے کی حیثیت سے اپنے فیصلے کرنا ہوں گے، پاکستان سعودی عرب، ترکیہ کو بھی کنوینس کرسکتا ہے، غزہ پیس بورڈ کی کمانڈ امریکا کے ہاتھ میں ہے، ہمیں بروقت درست فیصلہ کرنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ
?️ 23 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو
ستمبر
مقبوضہ جموں کشمیر: بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کے قتل پر شہریوں میں غم و غصے کی لہر
?️ 6 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
فروری
امریکی جنرل نے داعش اور القاعدہ کو پاکستان کے لیئے اہم خطرہ قرار دے دیا
?️ 26 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی جنرل نے داعش اور القاعدہ کو پاکستان کے
اپریل
ڈیموکریٹ سینیٹر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا
?️ 26 فروری 2026ڈیموکریٹ سینیٹر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر
فروری
یوکرین کے بارے میں بائیڈن کے ریمارکس ان کی ذاتی رائے
?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان جینیفر ساکی نے جمعرات کی صبح
اپریل
چاہتے ہیں نوجوان ملازمتیں ڈھونڈنے کے بجائے نوکریاں دینے والے بنیں، شہباز شریف
?️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
گوگل کا نیا اے آئی ٹول ’نینو بنانا‘ اب واٹس ایپ پر بھی دستیاب
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: (سچ خبریں) گوگل کے جیمینائی ایپ کے تحت تیار کردہ
ستمبر
جنوبی شام پر اسرائیلی دھماکوں کی گونج
?️ 8 فروری 2026 سچ خبریں:صیہونی حکومت کی افواج نے مقبوضہ گولان کے راستے قنیطرہ
فروری