?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر کہنا ہے کہ نئی میڈیا ٹیکنالوجیز کو متعارف کرانا بھی ہمارا ایجنڈا ہے، حکومت پاکستان آزاد اور ذمہ دار صحافت کو ترویج دینے کے لیے کوشاں ہے۔ اس سال صحافیوں خصوصاً نوجوان صحافیوں کے لیے نئے منصوبے لائیں گے۔
فواد چوہدری کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں آزادی صحافت کے عالمی دن پر فرائض کی ادائیگی میں جان دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شعبہ صحافت کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء صحافت نے سچ اور اس عظیم پیشہ کے وقارکو برقرار رکھنے کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کی آگاہی پھیلانے والے صحافیوں کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، صحافی وباء سے بچنے، ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات پر عمل کے لیے باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سچ بولنا تاریخ کا سب سے مشکل کام ہے، دنیا بھر میں صحافیوں نے جان پر کھیل کر سچ بولنے کا فرض ادا کیا ہے، مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور دیگر علاقوں کے صحافی سچ لکھنے کے لیے روزانہ کرب سے گزرتے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نئی میڈیا ٹیکنالوجیز کو متعارف کرانا بھی ہمارا ایجنڈا ہے، حکومت پاکستان آزاد اور ذمہ دار صحافت کو ترویج دینے کے لیے کوشاں ہے۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ حکومت پاکستان آزاد اور ذمہ دار میڈیا کے فروغ کے لیے کوشاں رہے گی، حکومت ورکنگ جرنلسٹس کے تحفظ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔
مشہور خبریں۔
تحریک انصاف تحریک عدم اعتماد والی صورتحال سے مزید مضبوط ہوکر ابھرے گی۔عمران خان
?️ 13 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تحریک
مارچ
ایران پاکستان فوجی اور سیکورٹی تعاون کا ایک نیا باب
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: ایران نے حالیہ برسوں میں چین اور روس کے ساتھ اسٹریٹجک
جنوری
ڈسکوز ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 8.5 ارب روپے لوٹانے کی خواہاں
?️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ سال ایندھن کی لاگت کی مد میں
اکتوبر
پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے کورونا ویکسین سے مختص کئے
?️ 1 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان
اپریل
بی بی اور کابینہ کے ارکان کے درمیان کی وجہ کیا ہے ؟
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ اس
مئی
غزہ جنگ کے خلاف احتجاج میں ایک اور امریکی حکومتی عہدیدار مستعفی
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے ایک عہدیدار نے غزہ میں صہیونی حکومت کے
مئی
نیتن یاہو پر گرفتاری کا خوف طاری
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: بعض عبرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ نیتن یاہو نے
مئی
ملک بھر میں اومیکرون کی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق این سی اوسی کا کہنا
جنوری