جیلوں میں قیدیوں کی کورونا ویکسینیشن کے عمل میں تیزی

جیلوں میں قیدیوں کی کورونا ویکسینیشن کے عمل میں تیزی

?️

لاہور(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے پیش نظر ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے  تا ہم صوبہ پنجاب کی جیلوں میں اسیران کی کوروناویکسینیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔اب تک پنجاب بھر کی جیلوں میں 14 ہزار 400 قیدیوں کو کوروناویکسین لگادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 30 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی ویکسینیشن جاری ہے۔ لاہور کی دونوں جیلوں میں 3440 اسیران کی ویکسی نیشن کی گئی۔صوبائی دارالحکومت کی دونوں جیلوں میں 30 سال سے زائد عمر کے 4700 قیدی ہیں۔

پنجاب بھر کی جیلوں میں 14 ہزار 400 قیدیوں کو کوروناویکسین لگادی گئی۔ پنجاب کی جیلوں میں 24 ہزار 500 قیدی موجود ہیں۔ جیلوں میں کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث کرونا کیسز میں کمی آنے لگی ہے جبکہ فعال کیسز بھی کمی کاسلسلہ جاری ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں عالمی وبا سے مجموعی اموات 21 ہزار689 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید 1239 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 ہوگئی ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ اور مسک دوبارہ آمنے سامنے

?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارب پتی ایلون مسک کے

سائفر کیس: شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقلی کی اجازت

?️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ عدالت نے سابق

برازیل کے طلباء کا حکومت سے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: برازیل کی یونیورسٹیوں کے طلباء نے یونیورسٹیوں میں دھرنا دے

صحت کے شعبے میں پاکستان اور قطر کے درمیان تعاون میں نئی پیشرفت

?️ 27 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صحت کے شعبے میں پاکستان اور قطر کے

ہم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں:صیہونی حلقے

?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی مقبوضہ علاقوں میں اشتعال بڑھنے اور وزیر جنگ کی برطرفی

سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی

?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف ایک اور درخواست

ہم میں ایران پر حملہ کرنے کی طاقت نہیں:صیہونیوں کا اعتراف

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک سابق صیہونی انٹیلی جنس افسر نے اپنا نام ظاہر نہ

330000 فرانسیسی بچے کئی دہائیوں سے کیتھولک چرچ کے جنسی استحصال کا شکار

?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:فرانس کے کا ایک آزاد انکوائری کمیشن کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے