جو اپنی غلطی تسلیم نہ کرے وہ لیڈر ہی نہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ لیڈر وہ ہے جو اپنی غلطی تسلیم کرے، لیڈرشپ کی مختلف صلاحیتوں میں سے ایک صلاحیت مشکل فیصلے کرنا ہے اور غلطی کی صورت میں اسے تسلیم کرنا ہے، جو غلطی تسلیم نہ کرے وہ لیڈر نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں آرمی چیف نے کرکٹ سے متعلق دلچسپ تبصرے کیے، انہوں نے کھلاڑیوں مختصر گفتگو بھی کی۔

کرکٹرز کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے قائدانہ حلاحیتوں کے حوالے اظہار خیال کیا، انہوں نے کہا کہ لیڈر مشکل فیصلے بھی کرتا ہے، کبھی وہ کامیاب ہوتا ہے، کبھی ناکام، کامیابی کی صورت میں خاموش اور ناکامی کی صورت میں غلطی تسلیم کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ وہ لیڈر ہی نہیں جو اپنی غلطی تسلیم نہ کرے۔’

اس دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے شاہین شاہ آفریدی سے ان کی انجری کے بارے میں دریافت کیا، ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر شاہین آفریدی انجرڈ نہ ہوتے تو ہم میچ جیت سکتے تھے۔

آرمی چیف نے ٹی20 ورلڈ کپ فائنل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری ٹیم میں ایسے کھلاڑیوں کی کمی تھی جو اننگز کو لے کر چلتے، بین اسٹوکس نے 49 یا 50 گیندیں کھیل کر 51 رنز اسکور کیے، پاکستان کی جانب سے کوئی کھلاڑی ایسی اننگز نہیں کھیل سکا، اگر بین اسٹوکس کی طرح اننگز کو بڑھایا جاتا، 15 سے 20 رنز مزید بن جاتے تو وہی رنز میچ کا نتیجہ بدل سکتے تھے۔‘

اس دوران انہوں نے مزید کہا کہ ’فٹنس پر کوئی کمپرومائز نہ کریں، فٹنس بہتر کریں، مثبت سوچ کے ساتھ کھیلیں اور تعلیم پر توجہ دیں۔‘

نوجوان فاسٹ بالر محمد وسیم جونئیر سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ فائنل میں آپ آگے زیادہ گیند کرا رہے تھے، اپ کو تھوڑی شارٹ پچ باؤلنگ کرانی چاہیے تھیں، شارٹ پچ گیندوں پر باؤلرز کو مدد مل رہی تھی۔

نوجوان مڈل آرڈر بلے باز محمد حارث کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آپ نوجوان ہیں، جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں، آپ نے اسی جارحانہ انداز کے ساتھ کرکٹ کھیلنی ہے، آپ میں ٹیلنٹ ہے آپ طویل عرصے تک پاکستان کے لیے کھیل سکتے ہیں۔’

اس دوران قمر جاوید باجوہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کا پسندیدہ کھلاڑی کون ہے تو انہوں نے کہا کہ ’کسی ایک کھلاڑی کا نام لوں تو باقی ناراض ہو جائیں گے تاہم ٹی 20 کرکٹ کی حد تک شاداب خان بہترین کھلاڑی ہیں اور اچھے آل راونڈر ہیں۔‘

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ازراہ تفنن مسکاتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کے خلاف میچ بھی انہوں نے ہی ہروایا، ایک چھکا لگانے کے بعد آوٹ کیوں ہوئے؟ جس پر شاداب خان نے کہا کہ ’سر یہ قدرت کا نظام تھا میں آوٹ ہوگیا۔‘

اس موقع پر آرمی چیف نے محمد رضوان سے مخاطب ہوئے کہا کہ نماز کی امامت تو آپ ان کی کرتے ہی ہیں، تعلیم پر بھی ان کو توجہ دلائیں، کھیل کے ساتھ پڑھائی بھی کریں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ’ایک دور تھا کہ بھارت کی ٹیم پاکستان سے ہمیشہ ہارتی تھی، پھر وہ دور بھی آیا جب پاکستان، بھارت سے ہمیشہ ہارنے لگ گیا، اب دوبارہ پاکستان کی ٹیم کھڑی ہو رہی ہے۔‘

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کے میچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے بتایا گیا کہ ہم ورلڈ کپ میں کبھی بھارت سے نہیں جیتے، اب ہم نے بھارت کو ایک سال پہلے بھی شکست دی، پھر ایشیا کپ میں ہرایا، اس ورلڈکپ میں بھی ہم میچ آخر تک لے کر گئے۔ ’

مشہور خبریں۔

تل ابیب اور ریاض نے ایران کے خلاف سیکورٹی اتحاد بنایا

?️ 15 جون 2022سچ خبریں:   عبرانی چینل کان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عبوری

بنگوریون سے حیفا تک؛ یمن کا اسرائیل کے اقتصادی و سلامتی مرکز پر حملہ

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: عرب دنیا اور مقامی مزاحمت کی سطح پر غزہ کی

اگر دماغ کو رکھنا ہے تیز تو کھانی ہونگی یہ مفید غذائیں

?️ 17 فروری 2021اگر کبھی آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کا دماغ کمزور

سویڈن کے سفیروں کے ستارے گردش میں

?️ 2 اگست 2023مصر کی وزارت مذہبی اوقاف کے سابق نائب سعد الفقی نے روس

ہیگ کورٹ میں اسرائیل کے جرائم پر تازہ ترین سماعتوں میں کیا ہو رہا ہے؟

?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالتی اتھارٹی نے حالیہ غزہ جنگ

اسرائیلی پیسوں کے لیے ایران کی جاسوسی کرتے ہیں: عبرانی میڈیا

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز نے لکھا ہے کہ جائزوں سے پتہ چلتا

بے اولاد ہونے کے باوجود کبھی شکوہ نہیں کیا، حنا بیات خان

?️ 29 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ حنا بیات خان نے بےاولادی پر گفتگو

روس کا جدید ترین ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا اعلان

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے خطاب میں روس کے جدید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے