جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

?️

کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے 75 سال مکمل ہونے پر فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے اعزاز میں وزیراعلی ہاؤس سندھ میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ کے دوران عالمی سطح پر پاکستان اور بھارتی میڈیا آمنے سامنے تھے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے نے آزادی صحافت کے لیے تحریک چلائی، بےنظیربھٹو شہید تحریک میں صحافیوں کے ساتھ کھڑی رہیں، تحریک بحالی جمہوریت ( ایم آر ڈی) میں صحافیوں نے بھی جدوجہد کی، آج بھی آزادی صحافت سے متعلق چیلنجز ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے دوران عالمی سطح پر پاکستان اور بھارتی میڈیا آمنے سامنے تھے، جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا اور پاکستانی میڈیا سے بہترین کردار ادا کیا، ڈس اور مس انفارمیشن ہتھیار بن چکا جسے بھارت نے استعمال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر پر پڑوسی ممالک پروپیگنڈا کرتے ہیں، جنگ سے پہلے ڈیجیٹل میڈیا پر پابندی تھی، پھر پتا چلا کہ یہ بہترین ہتھیار ہے، حکومت نے بھارت سے جنگ کے بعد ڈیجیٹل میڈیا سے پابندی ہٹائی تھی،پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی ہونی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

 واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان جوہری ہتھیاروں پر خفیہ معاہدہ 

?️ 28 اکتوبر 2025 واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان جوہری ہتھیاروں پر خفیہ معاہدہ  اتحادِ

بھارت کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کیلئے انہیں وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنارہا ہے، حریت کانفرنس

?️ 29 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی

صیہونیوں سے سمجھوتہ کرنے والوں کی شرطیں

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:قابض حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی انتہائی

دشمن نے ہمارے لیے بڑے بڑے خواب دیکھے تھے:انصاراللہ

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے تاکید کی کہ سعودی

تحریکِ انصاف کی سعد رضوی کی اہلیہ، بیٹی و دیگر خواتین کی گرفتاری کی مذمت

?️ 11 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف نے مذہبی جماعت تحریک لبیک کے سربراہ

سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت

?️ 18 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر

ملک میں امریکا کے غلام بھارت، اسرائیل اور امریکا کا ایجنڈا لاگو کر رہے ہیں۔عمران خان

?️ 2 جون 2022شانگلہ (سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر

مودی حکومت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں، حریت رہنما

?️ 17 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنماوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے