جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز، دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے 6 جوان شہید

?️

وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، جب کہ مؤثر کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جنوبی وزیرستان کے علاقے عسمان منزہ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے شائبے کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑا میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے شروع میں سیکیورٹی فورسز نے اسی طرح کی ایک کارروائی 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب کو شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں کی تھی اور دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

اسی طرح 13 اگست کو ضلع باجوڑ کی وادی چارمنگ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے اور پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ 30 جولائی کو ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے 29 جولائی کو جاری بیان میں کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں مختلف کارروائیوں میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ27 جولائی کو ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگایا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ اسی طرح 28 جولائی کو جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور شدید جھڑپ ہوئی جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی منصوبے کے خاتمےکی 6 نشانیاں

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے مشہور یہودی اسرائیلی مبشر الان پوپ نے حیفہ

انگلش شہر لیسٹر میں ہندو ، مسلم تصادم

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:  انگلش شہر لیسٹر جہاں کی آبادی کا ایک حصہ ہندو

جب حکومت سنبھالی تو معیشت کی حالت بری تھی اب بہتر ہو رہی ہے

?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس سے

مودی کی بھارتی حکومت جنوبی ایشیاء میں قیام امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، حریت کانفرنس

?️ 29 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

طالبان کا افغان قومی پرچم کو بدلنے کا حکم

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان نے قومی ٹیلی ویژن کے لوگو اور عوامی مقامات سے

شاہد آفریدی کا فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کے حامی گروپ نارتھ ویسٹ فرینڈز آف اسرائیل کے

اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے 3 رہنماؤں کے استعفوں کی منظوری کا نوٹی فکیشن معطل

?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی

غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز کی کچھ تفصیلات سامنے آئیں

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: بعض امریکی اور عبرانی ذرائع ابلاغ نے غزہ میں جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے