جمیعت علمائے پاکستان (نورانی گروپ) کا انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جمیعت علمائے پاکستان (نورانی گروپ) نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔جمیعت علمائے پاکستان (نورانی گروپ) کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ سید صفدر شاہ گیلانی نے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیئر بخاری سے ملاقات میں حمایت کا اعلان کیا۔

سید صفدر شاہ گیلانی نے کہا کہ جے یو پی (نورانی گروپ) ملک بھر میں پیپلز پارٹی امیدواران کی حمایت کرتی ہے اور اپنے امیدواران دستبردار کرنے کا اعلان کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی فرقہ واریت کے خلاف ہے اس لیے حمایت قومی فریضہ ہے، صوبہ سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور وفاق کے حلقہ جات سے جے یو پی کے امیدواران کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے۔

اس موقع پر رہنما پیپلزپارٹی نیئر بخاری نے کہا کہ جے یو آئی نورانی گروپ کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حقیقی مذہبی قائدین و اکابرین کا احترام و عزت دینے والی جماعت ہے، پیپلز پارٹی عوام الناس کی نمائندہ جماعت ہے، پیپلزپارٹی ملک کو معاشی گرداب سے نکال سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امیدِ پاکستان ہیں، وہ باصلاحیت لیڈر ہیں۔

نیئر بخاری نے کہا کہ بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بےنظیر بھٹو کی وطن اور قوم کے لیے یادگار خدمات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے عوامی معاشی معاہدے میں ملکی مسائل کا حل موجود ہے، پیپلز پارٹی عوامی خدمات کارکردگی پر ہر بار عوامی عدالت سے سرخرو ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں لائے جانے والی پشت پناہی کی بجائے عوامی پشتی بانی پر یقین رکھتی ہے، جو لے کر آئیں انہیں ہی آنکھیں دکھانے والوں کا حشر عوام کے سامنے ہے۔

جے یو پی کے وفد میں سعید احمد نقشبندی، انوار زمن کاظمی، صاحبزادہ نزیری، طائر رشید تنولی اور اسرار چیمہ ایڈوکیٹ شامل تھے۔

ملاقات میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری کے علاوہ امیدوار پیپلزپارٹی حلقہ 47 سید سبط الحیدر بخاری اور ترجمان راجا نور الہیٰ بھی موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

براہ راست نشریات پر صہیونی تجزیہ کار: غزہ میں اس احمقانہ جنگ کو ختم کرو

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی تجزیہ نگار نے جمعے کی شب حکومت کے چینل

190ملین پاﺅنڈ کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلا م آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاﺅنڈ کیس

کیا سعودی اور صیہونی ایک بار پھر قریب ہو رہے ہیں؟بائیڈن کیا کہتے ہیں؟

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ تل ابیب کے ساتھ

فلسطین کی حمایت اور غزہ میں جنگ رکوانے کے لیے کراچی میں بڑا مظاہرہ

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے شہر کراچی میں فلسطین کی حمایت میں ایک

گیم کھیلنے کا شوقین نوجوان مہینوں میں کیسے کروڑ پتی بن گیا؟

?️ 27 مارچ 2021سیئول(سچ خبریں) جنوبی کوریا میں ایک نوجوان گیم کھیلتے کھیلتے مہینوں کے

کراچی میں اومیکرون کیسز میں تیزی سے اضافہ

?️ 7 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم  نے جہاں

ٹرمپ کے گھر سے ضبط کی گئی خفیہ دستاویزات کی اہمیت

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے اس ملک کے ایوانِ

یمنی عوام کا ٹرمپ کو خطاب

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی حمایت اور تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے