جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ اور فتنۃ الہندوستان کا دہشت گرد گل رحمٰن عرف استاد مرید افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی ذیلی دہشت گرد تنظیم مجید بریگیڈ کا کمانڈر اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک ہوگیا، فتنۃ الہندوستان کا دہشت گرد گل رحمٰن افغانستان کے صوبہ ہلمند میں پراسرار طور پر مارا گیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 17 ستمبر کو ہلاک ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گل رحمٰن کی افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کا ایک اور ثبوت ہے، دہشتگرد گل رحمٰن پاکستان میں دہشت گردی کرتا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گل رحمٰن فتنۃ الہندوستان (مجید بریگیڈ) کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا، گل رحمٰن پاکستانی سیکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، معصوم شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔

فتنۃ الہندوستان نے پاکستان کے نہتے معصوم شہریوں، سیکیورٹی فورسز اور سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنایا، فتنۃ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس، کراچی میں چینی قونصلیٹ اور گوادر میں پرل کانٹینینٹل (پی سی) ہوٹل میں دہشت گردی کی کارروائیاں کیں۔

فتنۃ الہندوستان نے خضدار اسکول بس دھماکا، کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹوٹ خودکش دھماکا، پاکستان اسٹاک ایکس چینج حملہ اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دہشت گردی کی کارروائیاں کیں۔

امریکا، فتنۃ الہندوستان کے مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے، پاکستان اور چین نے فتنۃ الہندوستان کے مجید بریگیڈ کو اقوام متحدہ کی دہشت گرد فہرست میں ڈالنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد کی ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کےبغیر امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات

?️ 3 جون 2021سچ خبریں:اامریکہ اور اسرائیل تعلقات اسرائیل کے بانی رہنما بنیامین نیتن یاہو

جنوبی کوریا کا آبدوز بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:جنوبی کوریا پہلا ملک ہے جس نے آبدوز سے لانچ کیے

سائنسدان اسمارٹ کھڑکیاں تیار کر نے میں کامیاب

?️ 14 فروری 2022لندن (سچ خبریں) موسم گرما میں ایئر کنڈیشنر اور موسم سرما میں

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھاری رقم دینے کا شہباز شریف کا جھوٹ: بیرسٹر سیف

?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے

صیہونی حملے میں شہید ہونے والی معصوم فلسطینی بچی

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:5 سالہ فلسطینی بچی آلاء قدوم کی والدہ بار بار اپنے

پیپسی کی بوتل کے بدلے ملک بدری

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے حکام نے حالیہ جنگ کے دوران غزہ

خیبر: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 سپاہی شہید

?️ 26 اپریل 2023ضلع خیبر: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں

افغانستان کے ایک کروڑ بچے تعلیم اور اسکول سے محروم

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے افغانستان کی سنگین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے