جب قوم ظلم اور کرپشن کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی تو اس میں اضافہ ہوتا ہے:وزیر اعظم عمران خان

?️

حافظ آباد:(سچ خبریں) حافظ آباد میں تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  عمران خان  نے کہا کہ کرپٹ افراد کے خلاف آواز اٹھانا عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، جب قوم ظلم اور کرپشن کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی تو اس میں اضافہ ہوتا ہے۔ میں 25 سال سے تبلیغ کررہا ہوں کہ ہم نے اچھائی کے ساتھ چلنا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، ماضی میں حکومتیں گرانے کے لیے چوری کے پیسے سے ضمیر خریدا گیا، ریاست گرانے کے لیے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جاتی ہے، سیاست میں اس لئے نہیں آیا تھا کہ ٹماٹر اور آلو کی قیمت کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حافظ آباد والوں کو شاندار جلسے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، لگتا ہے ایسا ہےکہ حافظ آباد میں ایک سال کے دوران وہ کام ہو رہےہیں جو 70 سال میں نہیں ہوئے، تحریک انصاف نے 5 سالوں میں جو کام کیے وہ 70 سالوں میں نہیں ہوئے، ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔

 اس سے پہلے وزیراعظم  نے پارٹی رہنماوں سے ملاقات میں کہا کہ اپوزیشن کو عوام کی نہیں بلکہ اپنے کیسز کی فکر ہے ‘ ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور کسی طور پر این آر او  نہیں دیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونے والے حالات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ  اجلاس میں وزیراعظم کو ناراض پارٹی ارکان سے رابطوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جب کہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم  نے کہا کہ اپوزیشن کو عوام کی نہیں بلکہ اپنے کیسز کی فکر ہے ، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور اپوزیشن کو کسی طور پراین آر او نہیں دیں گے۔

مشہور خبریں۔

ترکی میں غلط معلومات پھیلانے پر تین سال کی قید

?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:   ترکی کی پارلیمنٹ نے جمعرات کے روز صدر رجب طیب

وزیراعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرزآف کامرس کے صدورکی ملاقات ہوئی

?️ 30 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے

انصاراللہ کا امریکہ اور انگلینڈ کو انتباہ

?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے

سعودی کرائے کے فوجیوں کے ہاتھوں 10 یمنی قیدی شہید

?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کی جنگی قیدیوں کی نگراں قومی

بین گوئر کا اسرائیلیوں کو بچانے کا دعوی

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایٹامار بین گوئر نے

منزہ حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک

کیا اسماعیل ہنیہ کو صیہونیوں نے شہید کیا ہے؟

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی

نفتالی بینیٹ نےاسرائیل حکومت کو دہشت گرد قرار دیا

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان آپریشن کی ناکامی کی وجہ سے پیدا ہونے والے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے