اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاپان کے سفیر سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان، جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے اور عالمی، علاقائی امور میں جاپان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئ۔ ملاقات میں افغان صورتحال بالخصوص انسانی امداد میں تعاون اور شراکت داری پر گفتگو ہوئی۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی، علاقائی امور میں جاپان کے کردار کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے اور جاپان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانےکا خواہاں ہے۔ آرمی چیف نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی المیہ روکنے کیلئے فوری ادارہ جاتی طریقہ کاروضع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازع کشمیر کا پرامن حل جنوبی ایشیا میں استحکام کیلئے ضروری ہے پاکستان علاقائی امن ، خوشحالی کیلئے پڑوسیوں سے خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔