?️
کوئٹہ(سچ خبریں ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے اسمبلی اجلاس 20 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بروز بدھ شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو جاری ہونے والے ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گورنر سید ظہور احمد آغا نے اسلام آباد سے کوئٹہ واپسی کے بعد اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کے لیے بھیجی گئی سمری پر دستخط کیے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس 20 اکتوبر کو شام 4 بجے ہوگا جس کے دوران تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کی جائے گی۔تحریک عدم اعتماد پر بی اے پی، بلوچستان نیشل پارٹی(عوامی) اور پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 14 اراکین نے دستخط کیے ہیں جو 11 اکتوبر کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی گئی تھی۔
خیال رہے کہ اراکین صوبائی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے جام کمال خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان کا عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔تاہم وزیراعلیٰ نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا تھا کہ انہیں بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگر اتحادی اراکین اسمبلی کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔
دوسری جانب مخالف گروپ، جسے 15 اراکین صوبائی اسمبلی کی حمایت حاصل تھی، نے دعویٰ کیا کہ انہیں 65 اراکین کے ایوان میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے درکار سے زیادہ اراکین کی حمایت حاصل ہے۔


مشہور خبریں۔
بن سلمان کی عیاشیاں؛دوسال میں ایک ارب ڈالر سیر تفریح پر خرچ
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:سعودی پروپیگنڈے کے برخلاف سعودی ولی عہد شہزادہ کی زندگی کے
فروری
عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہونے کا امکان
?️ 2 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) چئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دفعہ 124 اے
جون
روس اور امریکہ ؛ ایک ہولناک فوجی تنازعہ کا منظرنامہ
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ایسے وقت میں
دسمبر
روس یوکرین جنگ کے بارے میں اقوام متحدہ کا بیان
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ روس اور
مئی
رانا ثناءاللہ کی پریس کانفرنس،عمران خان پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
?️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے
اگست
یو اے ای اور صیہونی حکومت کا غزہ کے لیے فوری امدادی سامان بھیجنے پر اتفاق
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے غزہ کے لیے فوری
مئی
ظہران ممدانی کی نیویارک کے میئر کے لیے نامزدگی سے امریکی سیاست میں اسلام واپسی
?️ 4 نومبر 2025ظہران ممدانی کی نیویارک کے میئر کے لیے نامزدگی سے امریکی سیاست
نومبر
48 گھنٹوں میں امریکی سپیشل فورسز کے تین فوجیوں کی خودکشی
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اس ملک کے 10 ویں ماؤنٹین وار ڈویژن
ستمبر