?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر پنجاب صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لئے ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں، نکاح سے پہلے تھیلیسیمیا سے متعلق خون کا ٹیسٹ ہو گا شعور پیدا کرنے سے 85 فیصد لوگ تھیلیسیمیا کے بارے میں جانتے ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اس مرض میں مبتلا بچوں کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں۔شعور پیدا کرنے سے 85 فیصد لوگ تھیلیسیمیا کے بارے میں جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پونے تین لاکھ لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔
تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا آغاز لاہور سے ہو رہا ہے۔جنوری سے مارچ تک ہیلتھ کارڈ مل جائیں گے۔یاسمین راشد نے مزید کہا کہ چھوٹے سر والے بچے کی جینز پر تحقیق کرکے مورثی بیماری کو سامنے لائے ہیں۔پیدائش سے پہلے تشخیص کا عمل کرنا قابل ستائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ بنانے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب حمزہ فائونڈیشن ویلفیئر ہسپتال پشاور نے پنجاب میں تھیلیسمیاکے غریب و نادار بچوں کے علاج کو صحت انصاف کارڈمیں شامل کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے تھیلیسمیا مریضوں کو بھی صحت انصاف کارڈ پروگرام میں شامل کرنیکا مطالبہ کر دیا۔
ادارے کے بانی اعجازعلی خان کے مطابق حکومت پنجاب اوروزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے غریب و نادار تھیلیسمیامریضوں کو صحت انصاف کارڈ میں شامل کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی مطالبہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کیساتھ ساتھ ڈاکٹر یاسمین تھیلیسیمیا فیڈریشن کی جنرل سیکرٹری بھی ہیں وہ صوبہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوامیں بھی ان مریضوں کا علاج صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ممکن بنائیں تاکہ وہ بھی ایک صحت مند زندگی گزار سکیں ۔اس سلسلے میں وزیراعظم کوفوری طور پر گزارشات اورسفارشات بھیجی جائیں تاکہ وہ تمام صوبوں میں یہ سلسلہ شروع کریں ۔


مشہور خبریں۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں، فری میڈیکل کیمپس قائم
?️ 18 ستمبر 2025بہاولپور (سچ خبریں) پاک فوج اور سول انتظامیہ کی سیلاب سے متاثرہ
ستمبر
ایران لیبرل ازم کے لیے کیوں ایک شناختی خطرہ ہے؟
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے ماہر پیماں صالحي نے ایک تحریر میں،
مئی
ملک بھر میں یوم پاکستان منایا جا رہا ہے
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں پوری قوم بڑے جوش و خروش
مارچ
آئندہ 6 ماہ یوکرین کے لیے انتہائی اہم ہوں گے: سی آئی اے چیف
?️ 4 فروری 2023سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز نے کہا کہ انٹیلی جنس
فروری
ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافے کی وجہ ڈالر کی افغانستان میں اسمگلنگ ہے
?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے روپے کے مقابلے
اکتوبر
غزہ پر اسرائیل کے اقدامات اور حملوں کے خلاف سویڈن اور فرانس میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے جاری قبضے اور فوجی
مئی
بینظیر ہنرمند پروگرام سے عام لوگوں کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔ صدر مملکت
?️ 21 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
جون
روس کے ڈون باس کو آزاد تسلیم کرنے پر عالمی ردعمل
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:ڈونیٹسک اور لوہانسک ریپبلکوں کی آزادی کو تسلیم کرنے کے روسی
فروری