🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے گجر خان کے رہائشی کو توہین مذہب اور سائبر کرائم کے الزام میں سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنادی۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ ملک میں توہین رسالت کے قوانین اور سائبر کرائم قانون سازی کے باہمی تعلق کو اجاگر کرتا ہے، کیونکہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پیکا) کا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ہونے والے جرائم سے نمٹنے کے لیے تیزی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
جج محمد افضل مجوکا نے ملزم کو قانون کی متعدد دفعات کے تحت قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد فیصلہ سنایا۔
پیکا کے تحت کام کرنے والی خصوصی عدالت کے فیصلے کا اعلان فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات کے بعد کیا گیا جس نے ابتدائی طور پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
جج افضل مجوکا نے ملزم کو توہین مذہب کے لیے الیکٹرانک ذرائع استعمال کرنے کا مجرم قرار دیا جہاں اس الزام میں پاکستان پینل کوڈ اور پیکا دونوں کے تحت سزا دی جاتی ہے۔
سزائے موت کے علاوہ عدالت نے پیکا کے سیکشن 11 کے تحت ملزم سات سال قید کی سزا بھی سنائی جو الیکٹرانک کمیونیکیشن سے متعلق جرائم کا ارتکاب کرنے والے ملزمان کو دی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ مجرم کو 7لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو مجرم کی فوری طور پر قید میں ڈالنے کی ہدایت کی۔
مشہور خبریں۔
ایران کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر سطح پر پہنچ چکی ہے :امریکی اخبار
🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی اخبار نے تہران کی "بے قابو میزائل صلاحیت” کے عنوان
جنوری
اسرائیل خطرے میں ہے:نفتالی بینیٹ
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت میں سیاسی بحران کے بعد نفتالی بینیٹ نے اعتراف
مئی
امریکی صدر جو بائڈن نے شمالی کوریا کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
🗓️ 23 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائڈن نے شمالی کوریا کے خلاف
مئی
ترقی یافتہ ممالک میں ہر شہری ٹیکس دیتا ہے
🗓️ 3 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر ملمکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
فروری
صیہونی ہلاکتوں کی تعداد
🗓️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسرائیل کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے طوفان الاقصی میں
اکتوبر
پاکستان نے کیا بلیسٹیک میزائل کا کامیاب تجربہ
🗓️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان فوج نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے بتایا کہ
مارچ
برطانوی پارلیمنٹ نے سعودی عرب پر ڈالا سخت دباؤ
🗓️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: برطانوی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے سیکرٹری خارجہ کو ایک
نومبر
’لگا تھا کیریئر ختم ہوگیا‘ماہرہ خان کا رنبیر کپور کے ساتھ وائرل تصاویر پر رد عمل
🗓️ 19 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سپر اسٹار’ اداکارہ ماہرہ خان نے بولی وڈ اداکار
دسمبر