توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  نے ایک غیر متوقع اقدام اٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کردی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق یہ درخواست عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کرنے والے رکن سندھ نثار احمد درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ کے روبرو کی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں، جب تک ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے جاتے اُس وقت تک وہ یہاں پیش نہیں ہوسکتے۔

بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے رکن شاہ محمد جتوئی نے ریمارکس دیے کہ ہم چارج فریم کردیں گے، آپ کو اپنے دفاع میں جو پیش کرنا ہے وہ آپ کی مرضی ہے۔

نثار درانی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کی جانب سے پہلے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروایا جائے پھر الیکشن کمیشن پروڈکشن آرڈر جاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے پہلے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے گریز کیا تھا اور اب خواہش کی جارہی ہے کہ ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں، دریں اثنا عدالت نے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے الیکشن کمیشن بینچ کو بتایا کہ ان کے مؤکل بیماری کے باعث نہیں آسکے۔

اس پر الیکشن کمیشن کے رکن اکرام اللہ نے کہا کہ آپ نے یہ رویہ اپنا رکھا ہے کہ آپ یہاں حاضر نہیں ہوتے۔

بینچ کے سربراہ نے ریماکس دیے کہ اس معاملے پر مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔

جب الیکشن کمیشن بینچ نے پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل اسد عمر سے ان کے مرکزی وکیل کی عدم موجودگی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ خود فورم کے سامنے موجود ہیں۔

اسد عمر نے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کرنے کی درخواست کی، ان کی درخواست پر الیکش کمیشن بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ اُس وقت تک فواد چوہدری کی صحت بھی بہتر ہو جائے گی اور آپ ان سے مل بھی سکیں گے، بعد ازاں عدات نے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مشہور خبریں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 49 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

🗓️ 9 جون 2022کراچی(سچ خبریں)رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت

صحافیوں کے خلاف صہیونی جرائم کی فہرست

🗓️ 11 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی تاریخ جرائم سے بھری پڑی ہے، گویا

مفتاح اسمٰعیل نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

🗓️ 27 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسمٰعیل

حج کے دوران 17 افراد کی جان بچانے والا فرشتہ نجات

🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آصف بشیر

بی بی سی اردو کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے:آئی ایس پی آر

🗓️ 10 اپریل 2022راولپنڈی (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس

اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کیوں نہیں؟

🗓️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سربراہ نے اس تنظیم

آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام حج

🗓️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:پورے اسلامی خطے نے ریاستہائے متحدہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں

 وقار ذکاء کا وزیراعظم عمران خان سے اہم سوال

🗓️ 7 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان وقار ذکاء نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے