?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔
توشہ خانہ کیس میں آصف زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی، نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح، رانا عرفان اور نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔
قاضی مصباح نے عدالت میں کہا کہ نواز شریف شاملِ تفتیش ہو چکے، سوالنامہ ریفرنس بنایا گیا تھا، 2019 میں نیب ریفرنس بنایا گیا تھا، اس وقت نواز شریف انتہائی علیل تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی جانب سے گاڑی لینے کا کوئی مطالبہ نہیں تھا، ریکارڈ پر موجود ہے کہ نوازشریف نے گاڑی نہیں مانگی تھی، نوازشریف نے سوالنامہ کا جواب داخل کردیا ہے۔
عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسر نے بتادیا کہ نواز شریف کی جانب سے جواب جمع ہوگیا ہے، مزید کارروائی ہوگی، اس کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا۔
قاضی مصباح نے کہا کہ جو ریفرنس تیار کیا اس میں نواز شریف کی گاڑی لکھی جس کی واپسی کا کوئی ریکارڈ نہیں، کوئی دستاویز موجود نہیں کہ نواز شریف نے کوئی بھی گاڑی مانگی ہو۔
جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا کریں گے اب اس پر؟ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی نوازشریف کا بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کاروائی ہوگی۔
بعدازاں احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ 20 نومبر کو ہونے والی گزشتہ سماعت میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کو سابق وزیراعظم کا بیان 30 نومبر تک ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔
بعد ازاں 21 اکتوبر کو نواز شریف نے وطن واپسی پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اور العزیزیہ ریفرنسز میں اپنی سزاؤں کے خلاف زیر التوا اپیلوں کی بحالی کے لیے درخواستوں پر دستخط کردیے تھے۔
یاد رہے کہ نواز شریف کو 2018 میں العزیزیہ ملز اور ایون فیلڈ کرپشن کیسز میں سزا سنائی گئی تھی، العزیزیہ ملز ریفرنس میں انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 7 برس کے لیے قید کردیا گیا تھا تاہم کچھ ہی عرصے بعد انہیں طبی بنیادوں پر لندن جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
نواز شریف جیل میں صحت کی خرابی کے بعد نومبر 2019 میں علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوگئے تھے لیکن وہ تاحال پاکستان واپس نہیں آئے جبکہ ان کے خلاف پاکستان میں متعدد مقدمات زیر التوا ہیں۔
نواز شریف کی لندن روانگی سے قبل شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ 4 ہفتوں یا ان کے ڈاکٹر کی جانب سےان کی صحت یابی کی تصدیق کے بعد وہ پاکستان واپس آجائیں گے۔
بعد ازاں گزشتہ سال اگست میں نواز شریف نے برطانوی محکمہ داخلہ کی جانب سے ’طبی بنیادوں پر‘ ان کے ملک میں قیام میں توسیع کی اجازت دینے سے انکار پر امیگریشن ٹربیونل میں درخواست دی تھی۔
جب تک ٹریبونل نواز شریف کی درخواست پر اپنا فیصلہ نہیں دے دیتا نواز شریف برطانیہ میں قانونی طور پر مقیم رہ سکتے ہیں، ان کا پاسپورٹ فروری 2021 میں ایکسپائر ہوچکا تھا تاہم پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت بننے کے بعد ان کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 2020 میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، عبدالغنی مجید اور انور مجید پر فرد جرم عائد کی تھی جب کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ مغربی کنارہ اور بیت المقدس ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا شکار
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی قابض فوج نے جمعے کے روز مغربی کنارے اور مقبوضہ
مارچ
مسجد الاقصی میں صیہونی عسکریت پسندوں کی فلسطینیوں سے جھڑپ
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے آج جمعہ کی صبح اطلاع دی ہے
اپریل
اسرائیلی فوجیوں میں بڑھتا ہوا نفسیاتی بحران
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے سابق دماغی صحت کے شعبے کے سربراہ
جولائی
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یوکرائنی پناہ گزینوں کے بارے میں یورپ کے فیصلے پر تنقید کی
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یوکرائنی پناہ گزینوں کے عارضی تحفظ کو
مارچ
جو بائیڈن کے خلاف ڈاکٹر جِل پر بڑھاپے کے استحصال کا مقدمہ دائر
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکی محکمہ انصاف کے معروف
مئی
صدر مملکت سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، ملک کی داخلی وخارجی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 15 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل
اکتوبر
فلسطینی سمجھوتہ کرنے والوں کا خالی ہاتھ ابو مازن نےدشمن کو دی دھمکی
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں: فلسطین لبریشن آرگنائزیشن جو کہ صہیونی حکومت کے ساتھ 1991
اکتوبر
’طاقتور ترین‘ شخصیت میرے خلاف سازش کررہی ہے، عمران خان کا دعویٰ
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مارچ