?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں 3 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہوئی جہاں مقدمے کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، آج کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری انعام شاہ کا بیان قلمبند کیا گیا اور مقدمے میں3 گواہوں کے بیانات پر جرح بھی مکمل کرلی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل سے خصوصی عدالت پیش کیا گیا سماعت کے دوران عمران خان کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی بھابی مہرالنساء احمد بھی عدالت میں موجود تھیں، سماعت کے دوران جن گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی ان میں کسٹم اپریزر رابعہ صمد، ثناء سعید، اے ڈی سی عبداللہ خان شامل ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ اب تک اس مقدمے میں مجموعی طور پر 14 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں اور جرح بھی مکمل کرلی گئی ہے، آج کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ عظیم منظور کو غیر ضروری جان کر ترک کر دیا گیا، بعد ازاں عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔ بتایا جارہا ہے کہ دورانِ سماعت پراسیکیوٹر ذولفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک ٹیم کے ساتھ عدالت موجود تھے، وکلائے صفائی ارشد تبریز، مفتی قوسین سماعت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے، سماعت میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر بھی موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
نان ایم ٹیگ اور ناکافی بیلنس کی حامل گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ
?️ 4 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے
جون
شہدائے کربلا نے کیا پیغام دیا ہے؟عمر ایوب کی زبانی
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے یومِ
جولائی
وزیراعظم عمران خان کی ایران کے نومنتخب صدر کو مبارکباد
?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے صدارتی انتخابات میں ایک
جون
جان بولٹن 2024 کے الیکشن میں ٹرمپ کے حریف
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر
جنوری
نیتن یاہو کی غزہ جنگ کی ذلت کو کم کرنے کی ناکام کوشش
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: تحریک فتح کی انقلابی کونسل کے ایک رکن نے اعلان
مارچ
فلسطین پر آسٹریلیا کے فیصلے کا خیر مقدم
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں آسٹریلیا کے وزیر
اگست
سعودی حکام وکی پیڈیا لکھنے والوں پر بھی رحم نہیں کرتے
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے ویکیپیڈیا لکھنے والوں میں سے ایک زیاد السفیانی
جنوری
نیوزی لینڈ کے بدترین مانسون نے ہزاروں افراد کو بے گھر کیا
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:سمندری طوفان گیبریل اتوار کو شروع ہوا اور شمالی جزیروں کے
فروری