اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج دوسرا سیمی فائنل کھیلا جا رہا ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے فائنل پہنچنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنزیہ انداز میں کہا کہ آج کا میچ جیت کرفائنل میں نیوزی لینڈ سے سکیورٹی کا مسئلہ بھرپورطریقے سے حل کرنا ہے تمام کھلاڑیوں کے پاس سپراسٹاربننے کا موقع ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ آج پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دو بڑی اورتگڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، پاکستان ٹیم جس شاندارکھیل کا مظاہرہ کررہی ہے ایسی کارکردگی بہت کم رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا میچ جیت کرفائنل میں نیوزی لینڈ سے سکیورٹی کا مسئلہ بھرپورطریقے سے حل کرنا ہے اور آج کا میچ ضرور جیتیں گے، پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ تمام کھلاڑیوں کے پاس سپراسٹاربننے کا موقع ہے۔
ان کا مزید کہا تھا کہ ٹیم کے 5 مختلف پلیئرزکو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے، اب دیکھتے ہیں چھٹے میچ میں کس کو یہ اعزاز حاصل ہوتا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ ہم فائنل میں پہنچے تو فائنل دیکھنے ضرورجائیں۔