?️
پشاور: (سچ خبریں) ملک کے سب سے بڑے آبی ذخیرے تربیلا ڈیم میں بڑے ریلے کے داخل ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث خطرے کی گھنٹی بج گئی، دوسری جانب راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750 فٹ تک بلند ہونے کےبعد اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تربیلا ڈیم میں بڑے آبی ریلے کے داخل ہونے کے خدشے کے پیش نظر تربیلا ڈیم انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1530 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنےکی گنجائش 1550 فٹ ہے، آبی ریلا داخل ہونے پر تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک کردیاجائےگا۔
ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم سے3500میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ دریائے کابل سے30 ہزار 900کیوسک کا آبی ریلہ گزر رہا ہے۔
گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار
دوسری جانب گڈو بیراج پر بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، کنٹرول روم کے مطابق گدو بیرا میں پانی کی آمد 3لاکھ 92 کیوسک اور اخراج 2لاکھ 75ہزار 422کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں پانی کی سطح میں 72 ہزار کیوسک سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ کچے علاقوں میں پانی داخل ہونے کا خدشہ ہے۔
صورتحال کے پیش انتظامیہ الرٹ ہے مگر تاحال گراؤنڈ پر متحرک نظر نہیں آرہی، کنٹرول روم کے مطابق فی الحال کسی بڑے سیلاب کا خطرہ نہیں، کشمور: آئندہ 4 سے 5 روز میں پانی کی سطح 5 لاکھ کیوسک تک جاسکتی ہے۔
دوسری جانب راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.10 فٹ تک پہنچ گئی جس کے بعد آج دن 11 بجے ڈیم کے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی ووڈ میں انٹری کے لئے تیار
?️ 8 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی وڈ میں انٹری
اپریل
تیونس کے سیاسی نظام میں تبدیلی
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:تیونسی آئین کے نئے مسودے کے مطابق، جو اس ملک میں
جولائی
الیکشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا قوم کے نام پیغام
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا
جولائی
درفشاں سلیم اور بلال عباس خان نے خفیہ نکاح کرلیا، یوٹیوبر کا دعویٰ
?️ 17 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) خاتون یوٹیوبر نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف اداکارہ
مئی
وائٹ ہاؤس ٹرمپ کے خلاف کیا کر رہا ہے؟ پیوٹن کی زبانی
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے سابق امریکی صدر کی حمایت کرتے
مارچ
اقوام متحدہ کا عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے 100 ٹریلین ڈالر کا بجٹ خسارہ
?️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسے متعدد عالمی چیلنجوں سے
ستمبر
سیاسی تعطل کے خاتمے سے صیہونیوں کی مایوسی
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:ایک نئے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ زیادہ تر صہیونیوں
جولائی
تیل کی قیمت کم ہو توپھر ٹیکس نہیں بڑھانا چاہیئے. مفتاح اسماعیل
?️ 17 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ
اپریل