?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں لاہور دھماکے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو سراہا گیا ہے، تحقیقاتی اداروں نے بھارت کی دہشت گردی بے نقاب کی، کلبھوشن کے بعد دوسرا بڑا دہشتگردی کا نیٹ ورک پکڑا ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں کانیٹ ورک توڑنے میں کامیابی ملی ہے جس کی تفصیل جلد منظر عام پر لائیں گے، امید ہے بھارتی نیٹ ورک پکڑے جانے سے بلوچستان میں امن آئے گا ، وزیراعظم نے ناراض بلوچوں سے مذاکرات کا کہا ہے، ناراض بلوچ عسکریت پسندوں سے بات چیت شروع کردی ، ایسے ناراض بلوچ جو بھارت سے رابطے میں نہیں تھے ان سے بات کی جائے گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ معذور افراد کے سفر کے حوالے سے بہتری لائی جائے گی۔ امتحانات میں شفافیت لانے کے لئے کمیٹی بنائی گئی ہے، حکومت کی کوشش ہے طلبہ کے امتحانات شفاف ہوں، ملک بھر میں گرین ایریا کے بچاؤ کے لئے پلان بنارہے ہیں،وفاقی وزراء اور وزیر مملکت کے پروٹوکول کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم کو شکایت ملی ہے کہ وزراء زائد پروٹوکول استعمال کررہے ہیں، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پروٹوکول میں کمی لائی جائے، تحریک انصاف حکومت پروٹوکول کلچر کے خلاف ہے، وزیر اعظم نے فلیگ ایکٹ پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا وزیراعظم نے اسمبلی فلور پر اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کی دعوت دی، اب کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کے پاس صرف 8 امیدوار جبکہ ن لیگ کے پاس 12 ہیں، جب امیدوار ہی نہیں ہیں تو ابھی سے دھاندلی کا رونا شروع کردیا ہے، شفاف الیکشن کے لئے نظام بنانا چاہیے۔ جب تک سیاسی جماعتیں مضبوط نہیں تو الیکٹیبلز کا کردار رہے گا، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کس نظریے کے تحت ساتھ مل جاتے ہیں۔ شہباز شریف اورآصف زرداری بھی مفاد کے لئے مل جاتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
روس کے پاس چین کی فوجی امداد کا کوئی نشان نہیں ہے: پینٹاگون
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے جمعرات کی
جون
بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافے کا
دسمبر
ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے وقت محدود ہے:امریکہ کا انتباہ
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ڈورٹی شیا نے کہا کہ ایران
اپریل
یونان نے یورپ میں ایک اور جنگ سے آگاہ کیا
?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں: یونانی حکومت نے نیٹو میں اپنے شراکت داروں، یورپی
ستمبر
مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 24 رہنماؤں کو پھانسی کی سزا سنا دی
?️ 1 اگست 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 24
اگست
یوکرائن کے بحران پر سعودی عرب کا پہلا ردعمل
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے بحران پر سعودی حکومت نے اپنے پہلے سرکاری ردعمل
مارچ
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں شدت کی بنیادی وجہ؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ سامح الشکری نے ہفتے کے روز کہا
اکتوبر
توشہ خانہ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران
مئی