?️
اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ میں ’دھمکی آمیز خط‘ کی تحقیقات تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کے لیے متعدد درخواستیں دائر کردی گئی ہیں جن میں عدالتی کمیشن بناکر میموگیٹ کی طرز پر خط کی تحقیقات کروانے کی استدعا کی گئی ہے۔سپریم کورٹ میں ایک درخواست سابق اٹارنی جنرل انور منصور اور ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے نعیم الحسن ایڈووکیٹ نے دائر کی۔دھمکی آمیز خط سے متعلق سپریم کورٹ میں یہ درخواست آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائرکی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایک بین الاقوامی سازش ہے، لہٰذا تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ وزیر اعظم کے خلاف سازش کرنے والے غداری کے زمرے میں آتے ہیں، مختلف ٹی وی اینکرز نے تحریک عدم اعتماد کا پہلے ہی بتا دیا تھا، لندن میں نواز شریف سے خفیہ ملاقاتیں ہوئیں جہاں سازش تیار کی گئی۔
درخواست گزار نعیم الحسن ایڈووکیٹ نے تحریک عدم اعتماد کی کارروائی روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میموگیٹ طرز پر تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے، سپریم کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر اس پر سماعت کی جائے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ تحقیقات تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کا حکم دیا جائے، یہ حساس اور ہنگامی نوعیت کا معاملہ ہے لہٰذا آج ہی سماعت کی جائے۔
درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم آفس، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، وزارت قانون اور وزارت دفاع کو فریق بنایا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن، ایف آئی اے، پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور ایم کیو ایم بھی درخواست میں فریق ہیں۔
معاملے کے حوالے سے دوسری درخواست خاتون درخواست گزار عذرا درانی کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں تحریک عدم اعتماد کو بیرونی سازش قرار دیتے ہوئے عدالت سے تحریک عدم اعتماد کو روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔
اس سے قبل ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے سپریم کورٹ سے تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی تھی جسے آج سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا ہے۔
درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دکھائے گئے خط کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مبینہ دھمکی آمیز خط اتنہائی حساس اور سنجیدہ معاملہ ہے، عوام کو ذہنی تناؤ سے نکالنے کے لیے فوری مداخلت کی ضرورت ہے، دھمکی آمیز خط متعلقہ سول اور فوجی قیادت کو بھجوا کر تحقیقات کروائی جائیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد سے متعلق اپوزیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے اپنی جیب سے ایک ’خط‘ نکال کر کہا تھا کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی ہے، وزیراعظم نے اس موقع پر اپنی جیب سے خط نکالا، عوام کے سامنے لہرایا اور پڑھے بغیر واپس رکھ لیا تھا۔
مشہور خبریں۔
روس یورپ کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے؛زیلنسکی کا دعویٰ
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اپنے ملک کے عوام سے بجلی کی
اکتوبر
کیا یورپ کو جوہری جنگ کا خطرہ ہے؟
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
حکومت کی ہدایت، 6 ڈی آئی جیز میں سے کوئی بھی اپنا چارج نہ چھوڑے
?️ 1 مارچ 2021پنجاب {سچ خبریں} صوبہ سندھ کے ۶ ڈی آئی جیز کے تبادلے
مارچ
ہر طرح سے صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں:نصراللہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے
اگست
حماس نے عالمی برادری سے صیہونی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: تحریک حماس نے مشرقی یروشلم کے عبوری صیہونی حکومت کے
جون
کیا غزہ کی پٹی میں کوئی ایسی جگہ ہے جو صیہونی بمباری سے محفوظ ہو؟
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات، اسپتالوں اور اقوام متحدہ
نومبر
پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے گرفتار، ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور
?️ 16 ستمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور
ستمبر
یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کی تشویش عملی اقدامات میں بدلنا چاہیے :یمنی عہدیدار
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے ایک سینئر رکن نے اقوام
دسمبر