🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے عید الفطر کے 3 روز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈان نیوز کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کے سربراہ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پارٹی کارکن عید الفطر کے تینوں دن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے، اگر حکومت ہم سے بات چیت کرنا چاہتی ہے تو اسے پہلا قدم اٹھانا ہوگا اور مذاکرات میں اپنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں سب کچھ مثالی نہیں لیکن اس الائنس کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جماعتیں ہماری حمایت کر رہی ہیں، اب ہم ان سیاسی قوتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو پارلیمنٹ کا حصہ نہیں، اس سلسلے میں ہم نے جماعت اسلامی کی قیادت سے بھی رابطہ کیا ہے اور مجھے پوری امید ہے صورتحال میں بہتری آئے گی، پارٹیوں کے اندر کچھ اختلافات ہیں لیکن اس طرح کی چھوٹی رکاوٹیں اتحاد کو متاثر نہیں کریں گی، ہم عیدالفطر کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے لیکن یہ بھی ممکن ہے ہم عیدالفطر کے 3 دن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں۔
اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینئر لیڈرشپ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہے، عید کے بعد اچھی خبریں آئیں گی، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کیلئے سب کو نکلنا ہوگا، اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بن رہا ہے، جو جماعتیں آئین، قانون اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوں گی ان کو پزیرائی ملے گی کیوں کہ وفاقی وزراء تو بیرونِ ملک دورے کر رہے ہیں لیکن انہیں عوام کی فکر نہیں، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور کابینہ اپنی تنخواہیں بڑھا رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کا ایک بار پھر اپنی نااہلی کا اعلان
🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک چینل نے صہیونی فوج کا حوالہ
جون
صیہونی یمنیوں کو اپنے لیے خطرہ کیوں سمجھتے ہیں؟
🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ نے اسرائیل کے
نومبر
امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ؛ 1ہلاک،7 زخمی
🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکہ کی لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے
اکتوبر
آئندہ 6 ماہ یوکرین کے لیے انتہائی اہم ہوں گے: سی آئی اے چیف
🗓️ 4 فروری 2023سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز نے کہا کہ انٹیلی جنس
فروری
بنگلہ دیش میں ایک عبوری حکومت قائم
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیشی فوج کے کمانڈر جنرل واکر اوز زمان نے میڈیا
اگست
کیا سلیمان فرانجی اب بھی حزب اللہ کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں ؟
🗓️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے نمائندے حسن
دسمبر
شبلی فراز نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ بتا دی
🗓️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز
دسمبر
صدارتی کونسل؛ یمنی گروہوں کے درمیان جنگ کی منتقلی کے لیے ریاض کا اقدام
🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: ایک رپورٹ میں یمن کے لیے صدارتی کونسل کی تشکیل
اپریل