?️
اسلام آباد(سچ خبریں) کابینہ میں تازہ ترین ردوبدل کے نتیجے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کو ندیم بابر کی جگہ معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہےیاد رہے کہ معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کو گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نے استعفی دینے کی ہدایت کی تھی۔
کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وزیر اعظم اپنے معاون خصوصی برائے توانائی کو فوری طور پر اعزازی بنیادوں پر معاون خصوصی برائے توانائی اور پیٹرولیم نامزد کردیا۔
یاد رہے کہ ندیم بابر سے گزشتہ سال آنے والے پیٹرولیم بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کا فرانزک کرانے کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی دینے کے لیے کہا گیا تھا۔
وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ندیم بابر سے 90 دن کی مدت کے لیے اس عہدے سے سبکدوش ہونے کو کہا ہے اور اس دوران ایف آئی اے پیٹرولیم بحران کا سبب بننے والوں کا تعین کرے گی۔
ایجنسی 90 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی جس کی بنیاد پر ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اسد عمر نے بتایا تھا کہ سیکریٹری پٹرولیم کو بھی ان کا متبادل آنے پر فیصلہ آنے تک اسٹیبلشمنٹ کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور عارف نقوی کی مشکلات سے دوچار ابراج کیپیٹل کے سینئر ایگزیکٹو کے منصب پر فائز رہنے والے تابش گوہر کو گزشتہ سال ستمبر میں شہزاد قاسم کی جگہ معاون خصوصی برائے توانائی تعینات کیا گیا تھا۔
تابش گوہر اوسس انرجی کے بانی اور چیئرمین ہیں جو توانائی اینڈ انرجی کے شعبے میں مینجمنٹ کنسلٹنسی فرم ہے، انہوں نے لندن کے کنگز کالج سے فرسٹ کلاس آنرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ایم بی اے کی ڈگری بھی حاصل کی۔
انہوں نے 7 سال سے زیادہ عرصہ تنظیم میں کام کرنے کے بعد 2015 میں کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔دریں اثنا کابینہ ڈویژن نے حماد اظہر کی وزیر خزانہ کے عہدے پر تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ایک علیحدہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران وفاقی وزیر صنعت و پیداوار محمد حمد اظہر کو فوری طور پر فنانس اور ریونیو کا اضافی پورٹ فولیو تفویض کرتے ہیں۔
ایک روز قبل وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ڈاکٹر حفیظ شیخ کے متبادل کے طور پر اظہر کی تقرری کی تصدیق کی تھی۔شبلی فراز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب ایک نئی فنانس ٹیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
2018 میں تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد حماد اظہر تیسرے وزیر خزانہ ہیں۔شبلی فراز نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران نے نوجوان اور قابل وزیر حماد اظہر کو مالیات کا پورٹ فولیو دیا ہے تاکہ وہ پاکستان کی زمینی حقائق کے مطابق پالیسیاں مرتب کریں اور غریبوں کو سکون ملے۔
مشہور خبریں۔
الحوثی: صہیونیوں کے ساتھ جنگ ناگزیر ہے/ہم غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے
?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: انصار اللہ یمن کے رہنما نے اعلان کیا کہ اسرائیلی
اگست
نتین کی بے چارگی؛برطانوی اخبار کی زبانی
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار گارڈین نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس
جولائی
صیہونی حکومت کے وفد کا دورہ بحرین
?️ 2 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے
جون
ایک چیک پوسٹ پر 100 مارٹر، 80 میزائل گرائے گئے۔ خواجہ آصف
?️ 14 مئی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجھے
مئی
چین اور روس کا امریکی پوزیشننگ سسٹم کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:چین اور روس امریکہ اور یورپی گلوبل پوزیشننگ سسٹم کا مقابلہ
دسمبر
ہم دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات چاہتے ہیں:طالبان رہنما
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:طالبان رہنما نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام
جولائی
رجنی کانت نے سالگرہ کی مبارکبادپر شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کیا
?️ 14 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) سپر اسٹار رجنی کانت نے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ
دسمبر
مشرق وسطی میں دہشت گردی کا منھ بولا باپ
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:خطے کی اقوام کے خلاف امریکی جرائم اور صیہونی حکومت کے
جنوری