?️
لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بے نظیر بھٹو کے یومِ شہادت کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو ایک عہد کا نام ہیں جو ہمیشہ زندہ رہے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی پاکستان کے لیے قومی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی شخصیت امید، استقامت اور جمہوریت کے اصولوں سے غیرمتزلزل وابستگی کا مجسمہ تھی، شہید بے نظیر بھٹو کو عوام کی طاقت پر کامل یقین تھا اور انہوں نے ایک پرامن، ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کے لیے اپنی جان نچھاور کی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو کا وژن تمام جمہوری قوتوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، وہ مزدور، کسان اور پسماندہ طبقات کو قومی ترقی کی بنیاد سمجھتی تھیں اور ان کا خواب ایسا پاکستان تھا جہاں ہر فرد کی عزت و تکریم کو یقینی بنایا جائے اور جمہوریت کو مضبوط کیا جائے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ آج صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شہید بے نظیر بھٹو کی سیاسی میراث کو آگے بڑھا رہے ہیں، ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے اور آنے والے کل میں بھی زندہ رہے گا۔


مشہور خبریں۔
یونانی وزیراعظم کی اپنے ملک کے عوام کو عجیب پیشکش
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:یونان کے وزیر اعظم نے اپنے ملک کے عوام سے کہا
ستمبر
بائیڈن کا تل ابیب کا دورہ؛ فوجی دوروں سے لے کر سیاسی دوروں تک
?️ 8 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے مقبوضہ علاقوں کے لیے اپنے
جولائی
سعودی عرب یوکرین کانفرانس میں کیوں شرکت نہیں کرے گا؟
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: ایک جرمن میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب
جون
کیا نیتن یاہو کی جانشینی کی باتیں ہو رہی ہیں؟
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے نیتن یاہو کو لیکوڈ پارٹی کی سربراہی سے
جون
یوکرین کو روس کے اندر حملے کی اجازت کس نے اور کب دی؟
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی سینیٹر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور لندن نے ممکنہ
ستمبر
غزہ کی حمایت کے لیے ہماری جنگ لامحدود ہے: یمنی وزیر دفاع
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں:یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے یوم وعدہ کی
مارچ
حزب اللہ کے منفرد میزائل اور ڈرون حملوں کی شدت کیوں؟
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے حالیہ میزائل اور ڈرون حملے نہ صرف خطے
نومبر
چینی فوجیں مشترکہ مشقوں کے لیے روس روانہ
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے بدھ 17 اگست کو
اگست