?️
لاہور (سچ خبریں) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک کم عمر بلوچ بچی کو خودکش حملے کے منصوبے سے بچا لیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد آزاد خان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ مذکورہ بچی کو دہشت گرد تنظیمیں خودکش حملہ آور بنانے کی کوشش کر رہی تھیں، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد عناصر کم سن بچوں کو اپنا نیا ہدف بنا رہے ہیں اور سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے معصوم ذہنوں کی ذہن سازی کی جارہی ہے۔
سندھ کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس مخصوص واقعہ میں کالعدم تنظیموں بی ایل اے اور بی ایل ایف سے منسلک نیٹ ورک نے ایک کم عمر بلوچ بچی کو ورغلا کر خودکش حملے کے لیے تیار کرنے کی کوشش کی، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے نہ صرف بچی کی جان بچائی گئی بلکہ کراچی بھی ایک بڑی تباہی سے محفوظ رہا۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ نے بتایا کہ 25 دسمبر کی شب ایک انتہائی حساس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بچی کو بحفاظت تحویل میں لیا گیا، تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور انتہا پسند مواد کے ذریعے بچی کے ذہن کو آہستہ آہستہ متاثر کیا گیا، بچی والدہ سے چھپ کر موبائل فون استعمال کرتی رہی اور دہشت گرد ہینڈلرز نے اسی کمزوری کا فائدہ اٹھایا، ایک ہینڈلر نے ہمدردی اور مدد کے بہانے رابطہ قائم کیا اور بعد ازاں اسے خودکش حملے پر اکسانا شروع کر دیا۔
حکام کے مطابق بچی کو جھوٹ بول کر کراچی بھیجا گیا، تاہم پولیس ناکوں پر سخت چیکنگ کے باعث ہینڈلر اسے مطلوبہ مقام تک پہنچانے میں ناکام رہا اور یوں یہ سازش بے نقاب ہو گئی، بچی نے پورے نیٹ ورک، رابطوں اور طریقہ واردات کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں، جس کے بعد کم عمری کے پیش نظر فوری طور پر اس کے خاندان کو طلب کیا گیا، بچی کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی گئی اور اسے مکمل تحفظ اور عزت کے ساتھ خاندان کے حوالے کر دیا گیا جبکہ تفتیش کا عمل بدستور جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
لوگوں کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمے داری ہے
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے
اکتوبر
پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان
?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج
مارچ
صرف آرتھوڈوکسوں کو ہی صیہونی شہریت ملنا چاہیے:صیہونی عہدیدار کی تجویز
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے انتہاپسند چہرے ایتمار بن گویر نے مطالبہ کیا
دسمبر
اسرائیل اور روس کے درمیان بڑھتی کشیدگی
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:روس کی جانب سے صیہونیوں کی نقل مکانی کرنے کرنے کی
جولائی
ٹرمپ کے نوبل امن انعام کی حمایت کرنے والے ممالک کے ناموں کی اشاعت
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے نوبل امن انعام کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ
اگست
امریکی کمانڈوز اسرائیل میں موجود، وجہ ؟
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری دفاع نے کہا ہے کہ امریکی کمانڈوز
نومبر
پینٹاگون کا اسرائیلی ٹینکر پر حملے کی تفصیلات ظاہر کرنے کا اعلان
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:پینٹاگون کا ایک عملہ جس نے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات
اگست
قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کا آغاز
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:مصر نے تصدیق کی ہے کہ قاہرہ میں صیہونی ریاست
فروری