?️
اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کو معرکۂ حق میں شکست کے بعد مسلسل ہزیمت کا سامنا، امریکی پروفیسر نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق غیرملکی دانشور بھی پاکستان کی کامیابیوں کے معترف ہیں، بھارتی ٹی وی کے پروگرام کے دوران پروفیسر کرسٹین فیئر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو ہر ممکن کوشش کے باوجود خوفزدہ نہیں کرسکا۔ ڈیٹرنس کا اندازہ اس ملک کے رویئے سے لگایا جاتا ہے جسے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہو، موجودہ حالات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ پاکستان نے اپنی پوزیشن ترک کی ہو یا مؤقف سے پیچھے ہٹا ہو۔ بھارت نے بے بنیاد دعوے کرکے خود کو ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا ہے۔ بھارت کے اندر میڈیا، خاص طور پر جنہیں میں ’’فسادی میڈیا‘‘ کہتی ہوں، نے عوام کو غلط معلومات فراہم کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پروفیسر کرسٹین فیئر نے یہ بھی کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے پاکستان کو کسی ناکامی سے دوچار کرسکا اور نہ ہی اسے خوفزدہ کرسکا ہے، پاکستان پیچھے نہیں ہٹا اور نہ ہی وہ بھاگا ہے۔ یہ تنازعہ بھارت کی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے شدت اختیار کر گیا، بھارت خود بھی چاہتا تھا کہ تنازعے کو کم کرنے کے لیے کوئی محفوظ راستہ نکالا جائے۔ بدقسمتی سے بھارتی بے لگام میڈیا عوام میں ایسی توقعات پیدا کرتا ہے جو بعد میں عسکری تقاضوں کو جنم دیتی ہیں، بھارت اور اس کا میڈیا جنگجویانہ رویہ رکھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سائفر پر ہم نے صرف کھیلنا ہے، عمران خان کی بھی مبینہ آڈیو لیک
?️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) مبینہ امریکی سائفر سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف
ستمبر
تل ابیب میں مصر کے خلاف پروپیگنڈا جنگ؛ سینا کے حالات میں مبالغہ آرائی
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی حکام اور ذرائع ابلاغ نے مصر کے خلاف نفسیاتی
ستمبر
افغانستان میں کوئی حکومت نہیں:یورپی یونین
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:تاشقند اجلاس میں موجود یورپی یونین کے نمائندے کا کہنا ہے
جولائی
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنگلادیش کے یوم آزادی پر شیخ حسینہ کو مبارکباد
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پچاس سال قبل مشرقی پاکستان سے بنگلہ دیش بننے
مارچ
برطانیہ اور آئرلینڈ کے مصنفین کی غزہ میں جاری نسل کشی پر بھرپور آواز بلند
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: برطانیہ اور آئرلینڈ کے تقریباً 380 ممتاز مصنفین اور ادبی
مئی
صیہونیوں کی ایک اور درندگی
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
پنجاب سخت ترین آفت کا شکار، کسی سے مدد نہیں مانگی۔ عظمی بخاری
?️ 11 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
توہین سے لے کر دھمکی تک؛کیا سعودی عرب امریکہ کا اگلا ہدف ہے؟
?️ 30 مارچ 2026سچ خبریں:ایران پر جارحیت کے بعد، کیا امریکہ کا اگلا ہدف سعودی
مارچ