?️
اسلام آباد (سچ خبریں) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئرافسروں کے ہمراہ عالمی میڈیا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کے دس منٹ بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی اور بھارت نے فوری طور پر پاکستان پر الزام لگانا شروع کر دیا، پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دس منٹ بعد بھارت کو کیسے پتہ چلا کہ پہلگام واقعہ پاکستان نے کرایا، بھارت لائن آف کنٹرول پر پاکستان میں عورتوں ، بچوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پہلگام پولیس سٹیشن حملے کے مقام سے 30 منٹ دوری پر ہے ، حیران کن طور پر حملے کے 10 منٹ بعد پولیس جائے وقوعہ تک کیسے پہنچی؟ اور اگلے 10 منٹ میں الزام تراشی شروع کر دی اور بھارتی میڈیا سے بھی کہنا شروع کر دیا کہ حملہ پاکستان نے کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدانوں نے بھی پہلگام واقعہ کے بعد سکیورٹی پر سوالات اٹھائے ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے، بھارتی شہری بھی اپنی فوج کے مشکوک کردار پر پھٹ پڑے ہیں،انہوں نے سال 2000 میں چتی سنگ پورا واقعے کے حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) کے ایس گل کا بیان سنوایا۔
اپنے بیان میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’انہوں نے پورا منصوبہ بنایا، تمام متعلقہ معلومات جمع کی، ان کی روٹین کیا ہے، کتنے مرد اور خواتین ہیں، ہتھیار کتنے ہیں، اور اچانک ایک رات کہا کہ سارے باہر چیکنگ کے لیے آؤ، ہم نے کہا تھا اس میں بھارتی فوج ملوث تھی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، بھارتی طیارے رات بارہ بج کر دس منٹ پر پاکستان سائیڈ پر آئے، دوران پریس کانفرنس رافیل طیاروں کے پائلٹ کی گفتگو بھی سنائی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاؤنٹرز بھارتی افواج کا معمول ہیں، پلوامہ واقعہ سے متعلق بھی پاکستان نے ایک واضح موقف اپنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ ایک فالز فلیگ آپریشن ہے، جموں کے اس وقت کے گورنر نے پلوامہ واقعہ کا پول کھول دیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت اس جعلی واقعے کا الزام پاکستان پر لگا کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہم نے بلوچستان میں بھارتی تخریب کاری کےثبوت بھی دیے، بھارت کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے، پاکستان اور دنیا بھرمیں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، بھارتی کھلے عام تسلیم کررہےہیں کہ وہ بلوچستان میں دہشت گردوں کو سپانسر کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت فتنہ الخوارج سمیت دوسرےدہشت گرد گروپوں کو معاونت فراہم کر رہا ہے، بھارت کے اندر دہشت گردوں کے کیمپس ہیں، جبکہ انہوں نے دوران گفتگو بلوچستان میں دہشت گردی کے ثبوت بھی دکھائے۔
مشہور خبریں۔
ایرانی لڑکی کی موت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے پس پردہ اغراض و مقاصد
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایرانی پولیس ہیڈکوارٹر میں مہساامینی نامی لڑکی کی موت مظاہروں کو
اکتوبر
پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ نہیں کرنے دیا گیا، عمران خان
?️ 14 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جنوری
رواں سال میں سعودی عرب میں پھانسی کی سزائیں دگنی
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:اے ایف پی نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں
نومبر
عالمی برادری اور اقوام متحدہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کو فوری روکیں، وزارت خارجہ
?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل
جون
تیونس میں آئین کے لیے ریفرنڈم کا آغاز
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:تیونس کے نئے آئین پر ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل آج
جولائی
اسلام کا سب سے بڑا دشمن اور انسانیت کے لیے خطرہ
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے
ستمبر
انڈونیشیا نے شرائط پوری نہ کرنے پر آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی لگادی
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: انڈونیشیا نے امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے تیار
اکتوبر
خطے میں ایران مخالف امریکی بڑا منصوبہ کیسے ناکام ہوا؟
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:واشنگٹن نے صیہونی حکومت اور عرب ممالک کے درمیان ایک قسم
مئی