?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی تمام ترکوششیں ناکام ہوگئیں اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض پروگرام کی قسط کے ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرپاکستان منتقل ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منتقل ہونے کی تصدیق کردی، یہ رقم اختتام ہفتہ پر زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر ہوگی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو مبینہ عسکریت پسندوں کے حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد پاک-بھارت کشیدگی بڑھنے پر بھارت نے پاکستان مخالف دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان کو قرض پروگرام کی قسط کا اجرا روکا جائے۔
تاہم آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتے 9 مئی کو بھارتی مخالفت کے باوجود پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قسط کی منظوری دی تھی۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 2.4 ارب ڈالر کی منظوری دینے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔
اعلامیہ کے مطابق موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط کے لیے ایک ارب ڈالر منظور کرلیے گئے ہیں، موجودہ قرض پروگرام میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر میں سے 2.1 ارب ڈالر منظور کیے گئے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے 1.4 ارب ڈالر ملیں گے، جب کہ پاکستان کو اصلاحات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے معاشی اہداف کے حصول میں شاندار کارکردگی دکھائی، آئندہ مالی سال سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانا ہوگا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا تھا کہ پاکستان کا بجٹ سرپلس 30 جون تک 2.1 فیصد ہونا چاہیے، رواں مالی سال 30 جون تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13.9 ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔


مشہور خبریں۔
ماہرین، کم وزن ہونا شوگر سے محفوظ ہونے کی ضمانت نہیں ہے
?️ 19 فروری 2021لاہور {سچ خبریں} ماہرین کے مطابق اگر کئی قسم کے رسک فیکٹرز
فروری
فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم نہیں، مؤخر کیے گئے ہیں، مفتاح اسمٰعیل
?️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ وزیر
ستمبر
سینٹ پیٹرزبرگ میں جنگی رپورٹر کے قتل پر روسی حکومت کا ردعمل
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے سینٹ پیٹرزبرگ
اپریل
ایک ساتھ انتخابات: حکومت نے پی ٹی آئی کو ملاقات کی دعوت دی ہے، فواد چوہدری
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے
اپریل
استعفوں کی منظوری کیلئے پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی سے
اکتوبر
صیہونی حکومت کے سربراہ بھی سائبر حملے کا شکار
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے
اکتوبر
غزہ کی جنگ بند ہونے تک کوئی معاہدہ نہیں ہوگا: ابوزہری
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:حماس تحریک کے سربراہ سامی ابو زھری نے کہا کہ غزہ
جنوری
اسلام آباد دھماکے میں ملوث 7 مشتبہ سہولت کار گرفتار
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) راولپنڈی کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)
نومبر