بھارتی مسلمان کو ٹرانزٹ ویزا دینے کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد

?️

لاہور:(سچ خبریں)  لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل کو مسترد کر دیا جس میں وفاقی حکومت کو بھارتی مسلمان شہری کو ٹرانزٹ ویزا جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جسے پاکستانی حکام نے واہگہ بارڈر پر حج کے لیے سعودی عرب کا پیدل سفر کرنے سے روک دیا تھا۔

 لاہور کے شہری سرور تاج نے اپیل دائر کی اور ڈویژن بینچ سے استدعا کی کہ وہ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے جس میں ان کی درخواست کو خارج کر دیا گیا تھا۔

درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سنگل رکنی بینچ نے ریمارکس دیے تھے کہ درخواست گزار کا تعلق بھارتی شہری شہاب سے نہیں تھا اور نہ ہی اس نے عدالت سے رجوع کرنے کے لیے اپنا پاور آف اٹارنی اسے دیا تھا، بینچ نے کہا کہ درخواست میں بھارتی شہری کی مکمل تفصیلات بھی مکمل نہیں تھیں۔

سنگل بینچ نے 12 اکتوبر کو درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تھا، درخواست گزار کے پاس عدالت کے سامنے معاملہ اٹھانے کے لیے کوئی قانونی حق اور حیثیت نہیں تھی۔

درخواست گزار نے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرتے ہوئے ڈویژن بینچ سے استدعا کی تھی کہ وہ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور حکام کو شہاب کو ٹرانزٹ ویزا جاری کرنے کا حکم دے تاکہ وہ حج کرنے کے لیے سعودی عرب کا سفر جاری رکھ سکے۔

درخواست گزار نے ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوکر استدعا کی کہ حکومت نے بابا گرو نانک کے یوم پیدائش کے موقع پر سیکڑوں سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاست کیرالہ سے پیدل سفر شروع کرنے والے شہاب کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جائے اور اسے واہگہ بارڈر تک جانے کی اجازت دی جائے۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کے فیصلے کو برقرار رکتھے ہوئے اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

مشہور خبریں۔

مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کا نتیجہ

?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج اعلان کیا

غزہ کے خلاف جارحیت کا مکمل خاتمہ شامل ہونا چاہیے: حمدان

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے گزشتہ رات

عدالت کی پنجاب حکومت کو آخری مہلت

?️ 22 جون 2022لاہور (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دستاویزات فراہمی سے متعلق

عتیقہ اوڈھو، سعدیہ امام اور مرینہ خان کا صبا فیصل کی تنقید پر دلچسپ جواب

?️ 18 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو، مرینہ خان اور سعدیہ امام

مراد سعید نے امن مارچ کا رخ اسلام آباد کی طرف کرنے کیلئے جرگہ بلانے کی تجویز دیدی

?️ 28 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر

چین اور امریکہ کشیدگی کم کرنے کے راستے پر

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:      سینئر اسسٹنٹ سکریٹری ڈینیل کریٹن برنک نے کیوڈو

زیلنسکی کا یوکرین میں بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی کا اعتراف

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر Volodymyr Zelenskyy نے اتوار کے روز اپنے ملک

اقوام متحدہ کے چارٹر امریکی سیاسی مقاصد پر قربان

?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے خواتین کی حیثیت سے متعلق اس ادارے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے