?️
اسلام آباد (سچ خبریں) حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیری قوم کو بدنام کرنے کی منظم سازش کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان مشعال ملک کا کہنا تھا کہ انسانیت ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر روند دی گئی، جموں پولیس نے ایک کشمیری نوجوان کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا، نہ کوئی عدالت، نہ کوئی ثبوت مگر سزا ایسی دی گئی کہ انسانیت شرما گئی۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے دلخراش واقعہ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر، اُسے سڑکوں پر ذلیل کیا گیا، یہ صرف ایک نوجوان کی تذلیل نہیں یہ پوری کشمیری قوم کی بے عزتی ہے، یہ انصاف نہیں، بلکہ کھلی انتقامی کارروائی ہے۔
حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ سوال اب یہ ہے کہ عالمی برادری کب جاگے گی؟ کب انصاف بولے گا؟ عالمی ادارے کب جاگیں گے؟ ظلم کھلے عام ہو رہا ہے، کشمیر کے نوجوانوں کا سوال ہمارا جرم کیا ہے، کشمیری قوم کو بدنام کرنے کی منظم سازش کی جارہی ہے۔


مشہور خبریں۔
ہر طالع آزما کو کہتا ہوں تم قادر نہیں، یہ ظلم کا نظام ہے، ملکی فلاح کے راستے سے ہٹ جاؤ، سلمان اکرم راجہ
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم
اپریل
صہیونی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے ترجمان فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں
اکتوبر
برطانیہ سے اسرائیل: پرسکون رہیں
?️ 15 جون 2025سچ خبرین: ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے
جون
فراڈ کیس: علی زیدی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالت نے فراڈ کیس میں گرفتار رہنما پاکستان تحریک
اپریل
نواز شریف وطن واپس آئیں گے مگر اس کا پنجاب حکومت کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں،خواجہ آصف
?️ 9 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی
جنوری
سعودی اتحاد اور یمن کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کیوں نہیں ہو رہا ہے؟ کسی کی غلطی ہے؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:یمنی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کے سربراہ نے جارح
اکتوبر
خیبرپختونخواہ حکومت نے محسن نقوی کو وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی کا ذمہ دار قرار دے دیا
?️ 6 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو وزیراعلیٰ
اکتوبر
افسوس ہے مہنگائی کا بہت بڑا بوجھ عوام کے کاندھوں پر ڈالا: وزیراعظم شہباز شریف
?️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
ستمبر