بلوچستان: نئے وزیر اعلی کے لیے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق

عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے بلامقابلہ وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں

?️

کوئٹہ (سچ خبریں) نئے وزیراعلٰی بلوچستان کے لیے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ جام کمال نے استعفی دے دیا ہے اوراس نام پر ان کے استعفے کے بعد اتفاق کیا گیا ہے نئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد جمالی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کے وزارت اعلیٰ کے منصب سے مستعفی ہونے کے بعد نئے قائد ایوان کے لئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو جب کہ نئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد جمالی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

اتحادی جماعتوں سے دونوں ناموں کی توثیق کروائی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو آج کسی بھی وقت اسپیکر کے منصب سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے جس کے بعد میر جان محمد جمالی کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب کروایا جائے گا۔

قومی اخبار روزنامہ ایکسپریس کے مطابق آئندہ حکومت میں بی اے پی کے ان ارکان اسمبلی کو اہم وزارتیں دی جائیں گی جو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ رہے۔

جام کمال حکومت کی اتحادی جماعت اے این پی کی جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مخالفت کے باعث نئی حکومت میں شمولیت کھٹائی میں پڑ گئی ہے جس کے باعث اب اے این پی کو آئندہ حکومت کا حصہ بنانے سے متعلق مشاورت کی جارہی ہے۔ ایچ ڈی پی کو آئندہ حکومت میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ تحریک انصاف کو صوبے میں ایک اور وازت دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کے وزراء کی تعداد 3 ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی جماعتیں جمعیت علمائے اسلام (ف)، بی این پی (مینگل) اور پشتونخواملی عوامی پارٹی آئندہ حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے وہ بدستور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں گے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اپنے عہدے سے استعفی ہوگئے۔

انہوں نے اپنا استعفی گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کو ارسال کیا جسے گورنر نے منظور کرلیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مستعفی ہونے کے بعد اب صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوجائے گی۔ ترجمان گورنر ہاؤس نے استعفی ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سید ظہور آغا نے جام کمال کا استعفی منظور کرلیا ہے۔

مشہور خبریں۔

خاشقجی کے قتل کے بعد بن سلمان کا پہلے مغربی ملک کا دورہ

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کے

غزہ میں صیہونی جاسوس کو سزائے موت

?️ 6 جون 2022سچ خبریں:  غزہ کی فوجی عدالت کی سپریم کورٹ سے وابستہ ایک

یوم عاشور پر پورے ملک میں مذہبی ہم آہنگی نظر آرہی ہے۔ عظمی بخاری

?️ 6 جولائی 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے

یورپی حکام کی ٹرمپ کے بارے میں خوش فہمی

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:یورپی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے منتخب صدر

بحیرہ کاسپین کے ساحل تک پہنچنے کا سنہرا نیٹو کا خواب

?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں سابق برطانوی سفیر سر ایڈم

ترکی حکومت کا بی بی سی کے رپورٹر کو ملک بدر کرنے کا اعلان

?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں کی کوریج کرنے والے بی

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی

دوا اور ڈاکٹروں کے اخراجات کی فنڈنگ امریکہ کے لئے سرفہرست

?️ 24 فروری 2023سچ خبریں: Axios-Ipsos پول نے جمعرات کو ظاہر کیا کہ طبی بلوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے