بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو میجر سمیت 6 اہلکار شہید

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ہیلی کاپٹر حادثے میں دو میجر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوست ہرنائی میں آرمی ہیلی کاپٹر گرنے سے دو پائلٹس سمیت 6 فوجی شہید ہوئے ،شہید ہونیوالوں میں دو میجر بھی شامل ہیں۔

شہید ہونیوالے 30 سالہ میجر محمد منیب کا تعلق راولپنڈی ، 39 سالہ شہید میجر خرم شہزاد کا تعلق اٹک سے ہے۔

44 سال کے صوبیدارعبدالواحد کا تعلق کرک سے ہے، سپاہی محمد عمران کا تعلق خانیوال، نائیک جلیل کا تعلق کھاریاں، سپاہی شعیب کا تعلق جنڈ اٹک سے ہے، پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا۔

 دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہرنائی بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر دل شدید دکھی اور رنجیدہ ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے، شہداء نے اپنی زندگیاں فرض کی ادائیگی پر قربان کیں، شہید ہونے والے فوجی افسران قوم کے ہیرو ہیں، قوم شہید فوجی افسروں کو سلام پیش کرتی ہے،ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

 دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہدا میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل اور پائلٹ میجر خرم شہزاد شامل ہیں، شہید ہونے والے دیگر اہلکاروں میں نائیک جلیل ، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل  ہیں۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مری روڈ سے اسلام آباد میں داخل ہوگا

?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ

صیہونیوں کے غزہ پٹی کے رہائشیوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کرنے کے خفیہ منصوبے

?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی خفیہ دستاویزات کے انکشاف سے پتہ چلتا ہے

اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ جواب کے لیے تیار رہیں؛یمن کا واضح پیغام 

?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر

اسلام آباد ہائی کورٹ کا توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی پر حکم امتناع

?️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف

نیتن یاہو پر وائٹ ہاؤس کا کنٹرول: امریکی اہلکار

?️ 27 جولائی 2025وال اسٹریٹ جرنل نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ کیا

بلوچستان میں سیاسی بحران میں مزید شدت

?️ 14 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کرتا جارہا

سینٹ پیٹرزبرگ میں جنگی رپورٹر کے قتل پر روسی حکومت کا ردعمل

?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے سینٹ پیٹرزبرگ

امریکہ کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر یوکرائن چھوڑنے کا حکم

?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے