?️
راولپنڈی (سچ خبریں) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرتے ہوئے 133 امن دشمنوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، شرپسندوں نے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، تمپ، گوادر اور پسنی میں حملے کیے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے اپنے غیر ملکی آقاؤں کی ایما پر بزدلانہ کارروائیاں کیں، اِن حملوں کا مقصد مقامی آبادی کی زندگی کو درہم برہم کرنا تھا، دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
اِسی طرح دہشت گردوں نے ضلع گوادر اور خاران میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں نے دانستہ طور پر 18 بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں خواتین، بچے، بزرگ اور مزدور شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 2 روز میں 133 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، آواران میں 3 خود کش حملہ آوروں سمیت 92 شرپسند ہلاک ہوئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے 15 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، فورسز نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے شرپسندوں کو فوری جواب دے کر علاقہ کلین اپ کیا۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی سمجھتی ہے نظام ٹھیک نہیں تو وہ جمہوریت کیلئے لڑائی لڑے۔ ندیم افضل
?️ 28 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے
اگست
جارجیا میں مغرب نواز مظاہرے جاری؛100 سیکیورٹی اہلکار زخمی
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:جارجیا کی وزارت داخلہ نے ملک کے دارالحکومت میں مغرب نواز
دسمبر
عراق کے خلاف نیتن یاہو کی دھمکیاں؛ مزاحمت کے خلاف ایک ناکام کوشش یا آسنن خطرہ
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک نے عراقی مزاحمت کے خلاف اسرائیلی وزیر
ستمبر
ٹرمپ کا ایران کو پیشکش کرنے کا دعویٰ
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایک بیان
مئی
ٹرمپ،عرب ممالک کے سربراہان کے کہنے پر سوڈان میں جنگ بندی کی کوشش کریں گے
?️ 21 نومبر 2025 ٹرمپ،عرب ممالک کے سربراہان کے کہنے پر سوڈان میں جنگ بندی
نومبر
بائیڈن کے قافلے پر حملہ
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک نامعلوم ڈرائیور نے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر اپنی
دسمبر
ترکی میں مکانوں کے کرائے میں غیر معقول اضافے کے خلاف احتجاج
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:انطالیہ، ترکی میں کرایہ دار برادری کے ارکان نے آج مکان
جولائی
پہلی شادی خود سے 15 سال بڑی عمر کی خاتون سے کی تھی، شوہر ثروت گیلانی
?️ 11 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر فہد مرزا نے
جنوری