?️
بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
لیویز کنٹرول روم بارکھان کے کانسٹیبل حبیب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایس ایس پی بارکھان نجیب پندرانی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی بارکھان عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکا خیز مواد آئی ای ڈی کے ذریعے موٹرسائیکل پر نصب کیا گیا تھا جس پر 2 افراد سوار تھے۔
عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں کو رکھنی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے بدامنی پیدا کر رہے ہیں، ملک دشمن عناصر کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ داخلہ اور پولیس کو دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں سیکیورٹی پلان کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور دیرپا امن کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے ہدایت دی کہ دھماکے کے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع خضدار میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کے اسکواڈ کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کی نئی لہر اٹھی ہے جس کی وجہ سے بالخصوص خبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ملک بھر میں اکثر دہشت گردی کے حملوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ملوث ہے، جس کا اعتراف بھی کیا جاتا رہا ہے۔
گزشتہ برس حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات میں تناؤ کے بعد کالعدم گروہ نے جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان اور ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی دھمکی دی تھی۔
مشہور خبریں۔
سائفر کیس: عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر وفاق، ایف آئی اے کو نوٹس جاری
?️ 22 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں سابق وزیراعظم
نومبر
ترکی کے آئندہ انتخابات پر ایک نظر
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے کئی معتبر اداروں کے جائزوں کے مطابق آئندہ ترک
ستمبر
شیخ رشید نے لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا
?️ 20 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے
اکتوبر
ٹرمپ کے دور میں روس کے خلاف پینٹاگون کے نئے انداز بے نقاب
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: امریکی میگزین نیوز ویک نے امریکی فضائیہ کے فلائٹ ریکارڈز
فروری
صہیونی دشمن کا بھی یمن میں امریکہ جیسا انجام ہوگا : حزب اللہ
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: حزب اللہ لبنان نے صہیونی ریجیم کے یمن پر حملوں
جولائی
کراچی دھماکے میں 11 افراد جاں بحق
?️ 18 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے شیر شاہ میں
دسمبر
نئے انکشافات نے پھر شریف فیملی کو مافیا ثابت کردیا: فواد چوہدری
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ شریف
دسمبر
پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کا قرضہ ملا
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے انتہائیچونکنے والے مالیاتی مشیر
دسمبر