🗓️
بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کو لے کر جانے والی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید جب کہ 38 زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی بس تباہ ہوگئی، جب کہ بس میں سوار 3 طالبات سمیت 5 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہوگئے، ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق بس پر خودکش حملہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) خضدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ اسکول بس میں دھماکا خودکش بمبار کی جانب سے خود کو اڑانے کے بعد ہوا، اسکول بس میں سوار 4 بچے شہید ہوئے۔
38 زخمی بچوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق بعض زخمی بچوں کی حالت تشویش ناک ہے، شہید ہونے والی طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے بس کو شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم پولیس و فورسز کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، مزید معلومات سامنے آنے پر میڈیا اور عوام سے شیئر کی جائیں گی۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کوئٹہ کا دورہ کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خضدار میں دہشتگردی کےواقعہ پربریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کریں گے۔
آج فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ایوان صدر کی تقریب مؤخر کردی گئی، اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تقریب خضدار میں اندوہ ناک حملے کی وجہ سے مؤخر کی گئی، یہ تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر تقریب مؤخر کی گئی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کریں گے، اس دورے میں انہیں خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی اسکول کی بچیوں، اساتذہ پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی مذمت
پاکستان میں امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ خضدار، بلوچستان میں اسکول کی بس پر ہونے والے بے رحمانہ اور ناقابلِ تصور حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بےگناہ بچوں کا قتل سمجھ سے باہر ہے، ہم ان خاندانوں کے ساتھ غم میں شریک ہیں، جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ کوئی بھی بچہ اسکول جانے سے کبھی خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، ہم پاکستان میں اس تشدد کے خاتمے کے لیے کام کرنے والوں کیساتھ ہیں۔
حملہ بھارت نے اپنی پراکسیز کے ذریعے کروایا، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خضدار میں اسکول بس پر حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید اور متعدد بچے زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ بھارت کے دہشت گرد نیٹ ورک نے اپنی پراکسی تنظیموں سے کروایا، اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج، پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا ہر سطح پر قلع قمع کریں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس بزدلانہ حملے کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور حملہ آوروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
معصوم بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی حکومت کی اخلاقی پستی اور انسانیت دشمن پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔
بھارتی ریاستی دہشت گردی کا یہ مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔
بھارت آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں عبرت ناک شکست کے بعد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت، بدامنی پھیلانے کے لیے اپنے ایجنٹوں کو استعمال کر رہا ہے۔
جنگ میں ناکام بھارت نے حملے کی ہدایات دیں، سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد بھارت گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارت نے بھیانک حملے کی ہدایات دیں، بزدلانہ اور گھٹیا حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی، جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والی طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں۔
حملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
پاکستان میں دہشت گردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارت کا مسخ شدہ چہرہ ہے۔
دہشتگردوں نے تمام حدیں پار کرلیں، صدر، وزیراعظم
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ معصوم بچوں پر وحشیانہ حملہ افسوس ناک اور ناقابل برداشت ہے، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف بیان میں کہا کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کا اسکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ ان کی بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دہشت گردوں نے اسکول بس پر حملہ کرکے درندگی کی تمام حدیں پار کرلیں، بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
وزیراعظم نے دہشت گرد حملے میں معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر رنج و ملال، بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے فوری تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے خضدار میں زخمی ہونے والے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ ان دہشت گردوں کے بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، پاکستان کے مستقبل، ننھے و معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے ان معصوم بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، سیکیورٹی فورسز اور حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم اور متحد ہیں۔
دھماکا دشمن کی عدم استحکام کی سازش ہے، محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں زیرو پوائنٹ پر اسکول بس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا دشمن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنےکی گھناؤنی سازش ہے۔
محسن نقوی نے 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والے بچوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، قوم کے اتحاد سے ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔
اجیت دوول دہشتگردی کا منصوبہ ساز ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خضدار میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجیت دوول بلوچستان میں دہشت گردی کی پلاننگ کر رہا ہے، بھارتی مشیر قومی سلامتی نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی دہشت گردی کی پہلے سے انٹیلی جنس اطلاعات تھیں، توقع نہیں تھی کہ بزدل دشمن معصوم بچوں کو نشانہ بنائے گا، بچوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، بچوں کے مقدس خون کی قسم، دہشت گردوں کوچن چن کرختم کریں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ حقوق کی جنگ نہیں، بھارت سے پیسے لیکر دہشت گردی کی جارہی ہے، افغانستان کی سرزمین بار بار ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے، نہیں چاہتے کہ لوگوں کی نقل مکانی کرکے دہشت گردوں کو ماریں، لیکن ہمیں مجبور کیا جارہا ہے۔
بچوں کو نشانہ بنانا شرمناک ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خضدار میں معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے, سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں دھماکے کی مذمت کی اور حملے میں بچوں سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
علی امین گنڈاپور نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی شرمناک اور بزدلانہ اقدام ہے، سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔۔ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کے خلاف اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے اہم نکات سامنے آگئے
🗓️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کیخلاف اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے
جنوری
ادھورے سفر کے جھگڑے؛ نیتن یاہو کی پرواز پر فرانسیسیوں کا احتجاج
🗓️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے امریکہ کے
اپریل
ایپکس کمیٹی کا اجلاس،غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ
🗓️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی طور
اکتوبر
مسجد اقصیٰ پر یہودی آبادکاروں کے حملے، ترکی اور اردن نے شدید برہمی کا اظہار کردیا
🗓️ 21 جولائی 2021انقرہ (سچ خبریں) یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے
جولائی
عرب ملک میں دنیا کی سب سے بڑی جوہری تنصیبات کے تعمیراتی منصوبے کا آغاز
🗓️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی جوہری توانائی کمپنی روز اٹوم کے سربراہ نے اعلان
اپریل
ہمیں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے: عراقی وزیر اعظم
🗓️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے اس بات پر
ستمبر
صرف باتیں کرنے سے صلح نہیں ہوتی:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل
🗓️ 11 فروری 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر نے اعلان کیا کہ یمن
فروری
عراقی وزیر اعظم نے امریکی افواج کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 3 اپریل 2021بغداد(سچ خبریں) عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے امریکی افواج کے خلاف
اپریل