بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے رابطہ، سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے مسائل سے آگاہ کیا

شہبازشریف بلاول بھٹو

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

پارٹی اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو نے قصور میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد وزیراعظم سے رابطہ کیا اور پنجاب بھر کے کسانوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ سیلاب کی وجہ سے پنجاب میں زراعت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے، وفاق پنجاب کی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کے کسانوں کو ریلیف فراہم کرے۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب میں آفت زدہ اضلاع کے کسانوں کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں، زرعی قرضوں کی ادائیگی آفت زدہ اضلاع کے کسانوں کیلئے بڑا مسئلہ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو زرعی قرضوں کی ادائیگی کو معاف کیا جائے یا تاخیر سے ادائیگی کی رعایت دی جائے، آفت زدہ اضلاع کے کسانوں کی داد رسی کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت نقد رقم دی جائے۔

مشہور خبریں۔

امریکی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا یمنی شہید رہنما

?️ 3 مارچ 2023سچ خبریں:سید حسین بدر الدین الحوثی یمن کی انصار اللہ تحریک کے

حزب اللہ نے ایک دن میں صیہونیوں کے خلاف کتنی کاروائیاں کیں؟

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:گزشتہ 24 گھنٹوں میں حزب اللہ کے مجاہدین صیہونی ریاست کے

امریکی یونیورسٹی کا اسرائیل کے خلاف تاریخی اقدام

?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: صیہونیوں کے خلاف طلبہ کے احتجاج کی گرجدار لہریں تقریباً پورے

بن سلمان کے لیے تخت تک پہنچنے کی سب سے بڑی رکاوٹ

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:ایک برطانوی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں محمد بن

یوکرین میں فوجی شکست کا انتظار کریں:امریکی سفارت کار

?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:سینئر امریکی سفارت کار نے روس کے خلاف یوکرین کی شکست

قتل عام میں شریک بھی اور مگرمچھ کے آنسو بھی؛امریکہ کی عجیب منافقت

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے قابض اسرائیلی فوجیوں کی

لاہور ہائیکورٹ سے رہائی کے احکامات کے چند گھنٹوں بعد ڈاکٹر یاسمین راشد پھر گرفتار

?️ 14 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد

صہیونیوں کا مغربی کنارے پر قبضے کو بڑھانے کا نیا منصوبہ

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:کچھ عرصہ قبل صیہونی حکومت کے اہلکاروں نے عقبہ، اردن اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے