?️
باجوڑ: (سچ خبریں) باجوڑ میں پاک فوج کو کامیابی، آپریشن مکمل کرکے علاقہ ترخو کو کلیئر کروا دیا، نقل مکانی کرنے والوں اپنے علاقوں میں جانے کی اجازت دے دی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق باجوڑ میں پاک فوج کو اہم کامیابی ملی ہے، آپریشن مکمل کرکے علاقہ ترخو کو کلیئر کر لیا گیا ہے۔
نقل مکانی کرکے اپنے گھر بار چھوڑ کر جانے والوں کو اپنے علاقوں میں واپس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) باجوڑ صادق علی کا کہنا ہے کہ باجوڑ کے علاقہ ترخو کے متاثرہ خاندان آج واپس اپنے علاقے میں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کو واپسی پر امدادی رقوم اور ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے، باجوڑ کے علاقے ترخو سے7 ہزار 984 افراد رضاکارانہ طور دوسرے علاقوں کی جانب منتقل ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند میں شدت پسندوں کو ختم کرنے کے لیے ٹارگٹڈ ملٹری آپریشن (آپریشن سربکف) 12 اگست کو دوبارہ شروع کر دیا گیا تھا، جب کہ صوبائی حکومت نے شورش زدہ تحصیل کے متعدد علاقوں میں 3 ماہ کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا، جسے مقامی آبادی کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھاکہ اس آپریشن کا نام ’آپریشن سربکف‘ رکھا گیا تھا، جو ابتدا میں 29 جولائی کو شروع کیا گیا تھا، لیکن اگلے ہی دن اس وقت روک دیا گیا تھا، جب باجوڑ امن جرگہ اور مقامی شدت پسند کمانڈروں کے درمیان امن مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی تھی۔
تاہم، شدت پسندوں کی افغانستان منتقلی کے لیے ہونے والے مذاکرات بعض معاملات پر تعطل آنے کے باعث ناکام ہو گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
قاہرہ کو ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی پر تشویش
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:مصری وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے
مئی
حزب اللہ کیسے صیہونیوں کو چنے چبوا رہی ہے؟
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی مقامات
اکتوبر
چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے لگا، کروڑوں افراد گھروں میں محصور ہوگئے
?️ 3 اگست 2021ووہان (سچ خبریں) چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے
اگست
حیران ہوں اشنا شاہ کی اداکاری کو کیا ہوگیا، سعدیہ امام
?️ 30 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے اشنا شاہ
جنوری
ٹرمپ پر مقدمہ نہ چلایا گیا تو امریکہ تباہ ہو جائے گا:نیویارک ٹائمز
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی اخبار کے کالم نگار نے کہا کہ سابق امریکی صدر
جولائی
برطانوی انتخابات کے نتائج سے نیتن یاہو کے لیےشرائط سخت
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حالیہ انتخابی مہم کے دوران برطانوی سیاسی تجزیہ کار یہ
جولائی
فلسطینی قیدی کا وصیت نامہ
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدی خضر عدنان نے صیہونی جیل میں مسلسل 58 دن
اپریل
پی ٹی آئی سرکس واپس آچکا ہے۔ مریم اورنگزیب
?️ 1 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور
جون