?️
پشاور (سچ خبریں) وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے نیوز کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ اے این پی مردان کے رہنما محمد جمال ناصر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ہیں۔
انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی دعوت پر محمد جمال ناصر نے پارٹی جوائن کی ہے اور آج کا دن پارٹی کے لیے خوش آئند ہے۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ کے رویئے میں مثبت تبدیلی آرہی ہے، طلبہ اور عوام میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد بڑھ رہا ہے، صرف نعرے لگانا سیاست نہیں، عوام کو ریلیف دینا ضروری ہے، عوام اب سیاسی نعروں کے بجائے کارکردگی کو ترجیح دے رہی ہے۔
امیر مقام نے مزید کہا ہے خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات عوامی مسائل نہیں، پشاور یونیورسٹی میں تنخواہوں اور پنشن کے مسائل ہیں، صوبے میں تعلیم اور سرکاری ادارے مالی بحران کا شکارہیں، صوبائی حکومت عوامی مسائل کے بجائے احتجاجی سیاست میں مصروف ہیں، این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کو پورا اور اضافی حصہ مل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے کے پی کو خصوصی فنڈز دیئے جا رہےہیں، فنڈز کے شفاف استعمال پر صوبائی حکومت کو جوابدہ ہونا ہو گا، پنجاب میں مریم نواز کی کارکردگی قابل تقلید ہے، کے پی حکومت کو بھی عملی اقدامات اور عوامی ریلیف پر توجہ دینی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
طاہر اشرفی کی ویکسینیشن کے حوالے سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل
?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی
جون
نیو اورلینز واقعے کا مشتبہ شخص کون تھا ؟
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: روئٹرز نے بدھ کی رات لکھا کہ NOLA.com نے قانون
جنوری
صیہونی حکومت کے خلاف ہیگ کے فیصلے پرعرب ممالک کا استقبال
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: خلیج فارس کے عرب ممالک نے عالمی عدالت انصاف کے اسرائیلی
مئی
بھارتی ایوان صدرمیں ایسالگ رہا ہے کسی کامیڈی فلم کی شوٹنگ ہورہی ہے
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ
نومبر
عمران خان نے محکمہ جنگلات کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چترال میں جنگلات میں
اگست
راکٹوں کے ذریعہ صیہونیوں تک اپنا پیغام پہنچائیں گے:حماس
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے
مئی
سلیوان کا سعودی عرب کا دورہ بے نتیجہ رہا
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ہفتے کے روز
مئی
جرمنی میں یوم مزدور کے احتجاج اور غزہ جنگ کی مخالفت
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: جرمنی کے ڈائی سائٹ اخبار کے مطابق یکم مئی کو
مئی