ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن عہدے سے مستعفی

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔میڈیا کے مطابق ایچیسن کالج کے پرنسپل نے اپنے اسٹاف کے نام لکھے خط میں کہا کہ بورڈ کی سطح پر جو ہو رہا ہے، وہ آپ سب کو معلوم ہے۔

پرنسپل ایچیسن کالج کا کہنا تھا کہ انتہائی بری گورننس کے تسلسل کی وجہ سے میرے پاس کوئی اور چوائس نہیں بچی، میں نے کالج کی شہرت کی حفاظت کے لیے بھرپور کوشش کی۔

مائیکل اے تھامسن نے لکھا کہ چند افراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں، اسکولوں میں اقربا پروری اور سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔

پرنسپل ایچیسن کالج کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر گورنر ہاوس کے جانبدارانہ اقدامات کے باعث گورننس کا نظام تباہ ہو گیا۔

ایچیسن کالج کے بورڈ آف گورنرز کے سینئر ممبر سید بابر علی بھی بورڈ سے مستعفی ہوگئے، سید بابر علی نے کچھ ہفتے قبل بورڈ سے استعفی دیا تھا۔

واضح رہے کہ ستمبر 2018 میں بھی مائیکل اے تھامسن نے چند طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے پر مبینہ طور پر سیاسی حلقوں کی جانب سے دباؤ کے سبب عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

بعد ازاں، انہوں نے بطور پرنسپل ایچیسن کالج استعفی واپس لے کر کالج میں اپنا کام دوبارہ شروع کر دیا تھا۔

اُس وقت کے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مائیکل اے تھامسن کے ساتھ ملاقات کی تھی، اور انہیں استعفی واپس لینے پر قائل کیا تھا، جس کے پرنسپل ایچیسن کالج نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سعودی اور اماراتی عہدہ دار امریکی اور صیہونی کارندے ہیں:الحوثی

🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد المالک الحوثی نے

کیلیفورنیا یونیورسٹی کے طلباء کا فلسطین کی حمایت میں اہم کارنامہ

🗓️ 28 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم

صیہونی فوج کا ایک بار پھر اپنی نااہلی کا اعلان

🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک چینل نے صہیونی فوج کا حوالہ

امریکی بدمعاشیاں دنیا کے امن کے لیئے شدید خطرہ

🗓️ 15 اپریل 2021(سچ خبریں) تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ امریکا نے اپنے

کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

🗓️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چند روز قبل اعلان

دنیا کی وکالت کے بجائے اپنے لوگوں کی حالت دیکھو؛چین کا پلوسی پر طنز

🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے ٹوئٹر پیج پر

حکومت سندھ نے 19 اگست تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا

🗓️ 8 اگست 2021سندھ (سچ خبریں) حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم نے اپنے ماتحت تمام

افغانستان اہم موڑ پر ہے، مزید تعامل کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے