?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اتحادیوں نے موجودہ حکومت سے بھی گلے شکوے شروع کردئیے، ایم کیو ایم اور بی اے پی کی طرف سے موجودہ حکومت کے متعلق شکایات سامنے آنے لگیں،
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اتحادی جماعت ایم کیو ایم اور بی اے پی کو منانے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں،وزیراعظم کی جانب سے ایم کیو ایم اور بی اے پی کے قائدین سے رابطے کئےگئے،ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کردیا،ایم کیو ایم نے جواب میں کہاکہ تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں،اس سے پہلے خالد مگسی کی ترقیاتی منصوبوں کی شکایت پر خبر سامنے آئی تھی کہ آصف زرداری اتحادیوں کے معاملات حل کرانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق آصف زرداری اتحادیوں کے معاملات حل کرانے کیلئے وزیراعظم سے خصو صی ملاقات کریں گے،یاد رہے کہ آصف زردری کا دورہ اسلا م آباد اسی ہفتے شیڈول ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے شکو ہ کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا مقصد کچھ اور تھا لیکن اب کچھ اور نظر آ رہا ہے،اب بات کرتے ہیں تو منہ دوسری طرف کرلیتے ہیں،ہم توسمجھ رہے تھے تبدیلی نظرآئے گی،خالد مگسی نے کہا کہ سوکھا اخلاق ہی دکھادیں،ہماری پارٹی کی بھی شکایات ہے،ہمیں آن بورڈ ہی نہیں لیتے،شکایتوں کوٹھیک کرلیں ابھی بھی وقت ہے اپنے رویوں کو درست کر لیں، ورنہ چپ کرکے بیٹھے ہیں،قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور گوادر سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی ایک دوسرے سے تلخ کلامی ہوئی


مشہور خبریں۔
بلاول بھٹو الزام تراشیاں چھوڑ دیں: فرخ حبیب
?️ 30 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
جون
صیہونی ریاست کی جانب سے لبنان کی خودمختاری اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی
?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست نے ایک بار پھر لبنان کی خودمختاری اور
مئی
کیا صیہونی نئے انتفاضے کے خوف سے پریشان ہیں؟
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے عیلی میں آپریشن کے
جون
قلندیا میں اسرائیلی فوج کے فلسطینی نمازیوں کے خلاف کیمپ
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: جس وقت مسجد اقصیٰ میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ
مارچ
او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کون کر رہے ہیں؟
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی
اگست
آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کی کرپشن کا اندازہ درحقیقت کم ہے، شاہد خاقان عباسی
?️ 2 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے
مئی
سعودی عرب کا منی لانڈرنگ کے لیے رونالڈو کے ساتھ معاہدہ
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: اخبارات اور بین الاقوامی میڈیا نے ایک بار
جنوری
پی ٹی آئی کے لیے نقصان دہ لوگوں کے ساتھ کیا کیا گیا؟ حامد خان کی زبانی
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما حامد خان نے کہا ہے
جولائی