?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےساتھ اسٹاف سطح معاہدے کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بھی پاکستان کی مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔
میڈیا کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اے ڈی بی کےکنٹری ڈائریکٹر کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی ہے, ملاقات میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی.
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، ماحولیاتی تبدیلیوں کےاثرات سے نمٹنے کے پروگرام کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کنٹری ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف سطح معاہدہ طے پانے پر وزیر خزانہ کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پرپیشرفت سے مارکیٹ میں پاکستان کا مثبت پیغام گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ آخری جائزہ مذاکرات کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا تھا۔
پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان آخری جائزہ مذاکرات کامیاب ہوگئے، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں مذاکرات کی کامیابی کی تصدیق کی گئی ہے۔
اس پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان کے لیے قرض کی آخری قسط کی مد میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر جاری ہونے کی راہ ہموار ہوگئی، پاکستان کو 2 اقساط کی مد میں آئی ایم ایف سےایک ارب 90 کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
گزشتہ ہفتے فلسطینی کارروائیوں میں 12 صہیونی زخمی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:گذشتہ ہفتے کے دوران صیہونی حکومت کے ٹھکانوں اور فوجیوں کے
ستمبر
بائیڈن نے صیہونیوں سے حزب اللہ کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: باخبر ذرائع نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ امریکی صدر
اکتوبر
ویل چیئر پر تقریب میں آنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل
?️ 29 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سپر اسٹار ماہرہ خان کی جانب سے ویل چیئر
دسمبر
پاور ڈویژن کی محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئےاقدامات کی ہدایت
?️ 22 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور ڈویژن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں
جون
صہیونی فوج کی آبدوز میں آگ لگ گئی
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں: عبرانی زبان کے Ma’ariu اخبار نے اپنے پیر کے شمارے
دسمبر
مغرب ایران ک زیادہ اہمیت نہ دے: تل ابیب
?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں: جہاں برطانوی وزیر اعظم نے اپنے صہیونی ہم منصب کے
ستمبر
ارجنٹائن کے صدر کی ایران مخالف پالیسی پر قانونی بازپرس کی تحریک
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:ارجنٹائن کے صدر خاویر میلی کے ایران مخالف بیانات اور
جون
افغانستان میں امریکہ کی نئی سازش اور پاکستان کا واضح موقف
?️ 21 جون 2021(سچ خبریں) امریکہ کی جانب سے افغانستان میں ایک نئی سازش کی
جون