ایشیائی ترقیاتی بینک کا معاشی بحالی میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا عزم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتاسوگو اساکاوا نے کہا ہے کہ بینک رواں مالی سال کے دوران پالیسی کی بنیاد پر قرض پروگرام کے ذریعے اہم معاشی اور ساختی اصلاحات پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے یہ عزم جنوبی کوریا میں بینک کے 56ویں سالانہ اجلاس کے آغاز پر ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا گیا۔

مساتاسوگو اساکاوا نے آئی ایم ایف پروگرام کی پیروی کرتے ہوئے معیشت کو مستحکم کرنے، اخراجات قابو کرنے جیسے اقدامات پر عملدرآمد، مقامی ریونیو کو متحرک کرنا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات بشمول قابل تجدید توانائی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ اور مالی استحکام کے فروغ کی حکومتی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ بینک، پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے اور امید ظاہر کی کہ حکومت کے اقدامات سے ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینک نے اب تک 740 پبلک سیکٹر قرضوں، گرانٹس اور تکنیکی معاونت کے پروگراموں کے ذریعے پاکستان کو 39 ارب 70 کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

ان کے مطابق پاکستان کو دی جانے والی مجموعی قرض اور گرانٹ کی رقم 30 ارب 76 کروڑ ڈالر ہے، جس کی فنانسنگ باقاعدہ اور رعایتی عام سرمائے کے وسائل، ایشائی ترقیاتی فنڈ، اور دیگر خصوصی فنڈز سے کی گئی’۔

انہوں نے بتایا کہ ایشائی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری خود مختار پورٹ فولیو میں 9 ارب 59 کروڑ ڈالر کے 53 قرضے اور 3 گرانٹس شامل ہیں، سال 2022 میں بینک کی جانب سے ملک کو قرض اور گرانٹ کی مد میں 2 ارب 49 کروڑ ڈالر کی رقم دی گئی تھی۔

اس میں قرض کی مد میں ایک ارب 80 کروڑ ڈالر، منصوبوں کے لیے 68 کروڑ ڈالر قرض اور 46 لاکھ ڈالرکی گرانٹس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بینک نے پاکستان میں سماجی تحفظ کو فروغ دینے، خوراک کی حفاظت کو فروغ دینے اور لوگوں کے لیے روزگار میں مدد کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر فراہم کیے۔

علاوہ ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے خطے میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے لیے لچکدار انفرااسٹرکچر بنانے میں مدد کے لیے فنڈنگ گارنٹی کی سہولت کا بھی اعلان کیا۔

’انوویٹو فنانس فیسیلیٹی فار کلائمیٹ ان ایشیا اینڈ پیسیفک‘ (آئی ایف-کیپ) کے نام سے یہ منصوبہ ایک کثیر الجہتی ترقیاتی بینک کی جانب سے اپنایا جانے والا کلائمیٹ فنانس کے لیے پہلا لیوریجڈ گارنٹی میکانزم ہے۔

تاریخی پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے بینک کے صدر نے کہا کہ ’گزشتہ 12 مہینوں کے دوران ہم نے جن موسمیاتی واقعات کا تجربہ کیا ہے ان کی شدت اور تعداد میں اضافہ ہی ہوگا، اس لیے ہمیں اب جرأت مندانہ اقدام اٹھانا چاہیے‘۔

انہوں نے بتایا کہ بینک کا تخمینہ ہے کہ سال 2030-2016 کے درمیان ترقی پذیر ایشیا میں بنیادی ڈھانچے میں سالانہ 17 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ موسمیاتی اور ترقیاتی اہداف دونوں کو پورا کیا جا سکے’۔

پروگرام کے تحت، ڈنمارک، جاپان، جنوبی کوریا، سویڈن، برطانیہ اور امریکا قرض دہندگان کے قرضوں میں سے کچھ اور نقصانات کی ضمانت دیں گے اگر اس کے قرض دہندگان اپنے قرض میں ڈیفالٹ کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یمن: اسرائیل یمن میں اپنی کارروائیوں کی ناکامی کا بدلہ عوام سے لے رہا ہے

?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

امریکہ لبنان میں صرف اپنے اور اسرائیل کے مفادات کی تلاش میں ہے:حزب اللہ کے رکن

?️ 4 جون 2023سچ خبریں:حزب اللہ تحریک کے قریبی پارلیمانی دھڑے الوفاء للمقاومہ کے رکن

صیہونی حکومت کی ہر ریزرو فورس کی قیمت کتنی ہے؟

?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: سابق معاشی مشیر اور صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف

امریکہ اسرائیل کے نئے اختلافات، بائیڈن کی بنت کو پہلی سخت وارننگ

?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں: امریکہ اسرائیل کے نئے اختلافات؛ بائیڈن کی بنت کو پہلی سخت

سندھ میں ہنگامی صورتحال نہیں، تیاری مکمل ہے، کچے سے لوگوں کو نکال رہے ہیں، شرجیل میمن

?️ 28 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا

لبنان پر صیہونی حملوں کی براہ راست امریکی نگرانی

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے

چین نے تائیوان کے سامنے طاقت کا مظاہرہ کیوں کیا؟

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: تائیوان کے حکام نے اس جزیرے کے گرد 28 چینی

امریکہ کو عراق سے نکلنے سے انکار کی بھاری قیمت چکانی پڑی

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: 31 دسمبر امریکہ کے لیے عراق سے اپنی فوجیں نکالنے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے