ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کیلئے ایک ہی دن میں 53 کروڑ ڈالر کا قرض منظور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے ایک ہی دن میں 53 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا ہے، 33 کروڑ ڈالر سماجی تحفظ کے پروگرام، تخفیف غربت اور 20 کروڑ ڈالر بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری پر خرچ کیے جائیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے اعلامیہ کے مطابق 33 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان کو سماجی تحفظ کے پروگرام کے لیے فراہم کی جائے گی، یہ فنڈز پاکستان میں تخفیف غربت کے لیے استعمال کیے جائیں گے، اس رقم سے بینظر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی استعداد کار مزید بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اے ڈی بی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے منظور کیے گئے 20 کروڑ ڈالر سے بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنایا جائے گا، رقم سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ، ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی(میپکو) اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کا ترسیلی نظام اپ گریڈ کیا جائے گا، منصوبے کے تحت صارفین کے لیے ایڈوانس میٹرز نصب کیے جائیں گے۔

اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق منظور کیے گئے 20 کروڑ ڈالر کے منصوبے کے تحت 66 کلو واٹ گرڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے بجلی کے لائن لاسز کم ہوں گے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 4 سال کے دوران بجٹ سپورٹ کی مد میں 2 ارب 75 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے، پاکستان کو رواں مالی سال ایشیائی ترقیاتی بینک سے 80 کروڑ ڈالر بجٹ سپورٹ کی مد میں ملیں گے۔

آئندہ 3 مالی سال کے دوران پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے سالانہ 65 کروڑ ڈالر بجٹ سپورٹ ملنےکا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے نئے قرض پروگرام کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا، جس سے پاکستان کو بہتر فنانسنگ ملنے کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

لاہور: صرف 20 وینٹی لیٹرز دستیاب لواحقین شدید پریشان

?️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) مطابق لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز95 فیصد

ایرانی وزیر خارجہ لبنان میں، پیغامات اور نتائج

?️ 8 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دو پاور پلانٹس

بھارت کے مشہور صحافی اور اینکر روہت سردانا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے

?️ 1 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت کے مشہور صحافی اور اینکر روہت سردانا

خوش خبر، پاسپورٹ فیس میں کمی کا اعلان اب اتنے روپے دینے ہوں گے

?️ 17 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آج ہم لے کر آئے ہیں ایک خوش

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

?️ 20 اکتوبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کیس میں

بلاول کل ناسمجھی میں گفتگو کررہے تھے: وزیر خارجہ

?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بلاول

بحیرہ احمر میں غزہ کی جنگ بندی تک عملیات جاری رہیں گے: یمنی عہدیدار

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک عہدیدار نصرالدین عامر نے

پشین ، سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 مبینہ حملہ آور ہلاک

?️ 26 اپریل 2025پشین: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے پشین میں سی ٹی ڈی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے