?️
کراچی (سچ خبریں) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران کی لیڈرشپ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے امریکا و اسرائیل کے عزائم کو خاک میں ملادیا، امریکا ایران میں رجیم چینج کرنا چاہتا تھا، اب رجیم چینج مغرب میں ہونے والا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے پوری امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ اِن کا کہنا تھا کہ ایک طرف عید کی خوشیاں ہیں تو دوسری جانب غزہ کے بے گھر عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، غزہ کے بچوں اور مجاہدین کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے ملبے کے ڈھیروں پر عید گزاری۔
حافظ نعیم نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملوں کا آغاز اسکول کی 176 بچیوں کو نشانہ بنا کر کیا، اُنہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اِن حملوں کی مذمت کریں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت کے ’ٹرائیکا‘ نے عالمی امن کو نقصان پہنچایا ہے اور اس صورتحال میں امت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، بعض حکمران ٹرمپ جیسے افراد کی حمایت حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے نظر آتے ہیں۔
ملکی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت نے ’پیٹرول بم‘ گرایا ہے اور ہر لیٹر پیٹرول پر تقریباً 25 فیصد ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے گوہر تابش کا استعفی قبول کر لیا
?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم
ستمبر
نفتالی بینیٹ آئندہ صہیونی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے
جون
اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1538
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج الاقصیٰ طوفان آپریشن کے تئیسویں دن صیہونی حکومت کے خلاف
اکتوبر
صیہونی حکومت کی سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کے قانون کو منسوخ کیا
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سپریم کورٹ نے ایک بیان میں عدالتی اصلاحات
جنوری
لاپتا افراد بازیابی کیس، نگران وزیراعظم آئندہ سماعت پر طلب
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی
فروری
سیاست میں بات چیت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے۔ عطا اللہ تارڑ
?️ 17 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا
اگست
تل ابیب کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں پر ٹرمپ کی واضح نظر اندازی
?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز غزہ میں
فروری
اسما عباس نے کینسر کی تشخیص اور جدوجہد کی کہانی سنادی
?️ 7 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس نے کینسر کی تشخیص اور
ستمبر