?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں وزیراعظم نے ایران-اسرائیل بحران کے پُرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان موجودہ تشویشناک صورتحال میں امن کی کوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں کے درمیان بات چیت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، شہباز شریف نے پاک-بھارت سیز فائر معاہدے میں امریکی کردار کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے پاکستان بھارت مذاکرات ناگزیر ہیں۔
شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر، پانی، تجارت اور انسداد دہشت گردی سمیت تمام امور پر بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔
جاری اعلامیے کے مطابق ایران-اسرائیل بحران کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، جس میں وزیرِ اعظم نے اس سنگین بحران کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان موجودہ تشویشناک صورتحال میں امن کی کوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، یہ بحران نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے باعثِ تشویش ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے اس ہفتے واشنگٹن میں صدر ٹرمپ اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ہونے والی خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا، شہباز شریف اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان اور امریکا کے درمیان عملی تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر پاک-امریکا تجارت، توانائی، آئی ٹی، نایاب معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اسی طرح کالعدم بی ایل اے، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کا عزم دہرایا گیا۔
شہباز شریف نے پاکستان اور امریکا کے درمیان عملی تعاون کی ضرورت پر زور دیا، وزیر اعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ روبیو کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے پاکستان کی بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کو برقرار رکھنے اور خطے میں امن کی کوششوں کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، اس لیے وہ ایران سے متعلق جاری امن کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
مشہور خبریں۔
اپوزیشن کو آج پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا: فردوس عاشق اعوان
?️ 25 جون 2021لاہور( سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
جون
پاکستان نے بھارت کے اندر جوہری مواد کی ممکنہ بلیک مارکیٹ کی مذمت کی
?️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان
جون
ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نواز دیا
?️ 7 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی
نومبر
پینٹاگون کی جانب سے یوکرین کی ہتھیاروں کی امداد روکنے کے حکم پر وائٹ ہاؤس حیران
?️ 6 مئی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے تقریباً ایک ہفتے بعد،
مئی
واشنگٹن کی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی اور عرب ممالک کے ایک گروپ نے حزب اللہ
ستمبر
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 0.6 فیصد تک گرنے کا انتباہ
?️ 5 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے موجودہ سیاسی بحران، سیلاب
اپریل
بیروت اور تل ابیب کے درمیان سمندری تنازع میں واشنگٹن کے اسرائیلی ثالث کے انتخاب میں پس پردہ حقائق
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سمندری سرحد کی حد بندی
اکتوبر
پاک – چین کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل، ہوگا جشن
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں} چین اور پاکستان کے بیچ سفارتی تعلقات کے قیام
مارچ