?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آرمی چیف کی تعیناتی کو بے وقعت کرنے لیے مارچ کا ڈھونگ رچایا، ایجنسیوں کی رپورٹ ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، کل کا اجتماع ملتوی کیا جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسے کے دوران دہشت گردی ہو سکتی ہے، 26 نومبر کا جلسہ ملتوی کیا جائے، جلسہ گاہ کی سیکیورٹی سے متعلق ایڈوائزی بھی جاری کی گئی ہے، سخت سیکیورٹی کے احکامات بھی دیے گئے ہیں، اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو ریڈ الرٹ کے باعث راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے مقام کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، ہدایت کی گئی ہے کہ اسٹیج کو ہر قیمت پر بلٹ پروف رکھا جائے اور اسٹیج پر نہ صرف داخلہ محفوظ بنایا جائے بلکہ اسٹیج پر موجود لوگوں پر بھی نظر رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سنگین خطرات سے متعلق ایجنسیوں کی رپورٹس ہیں، اگر انہیں ان رپورٹس سے متعلق شکوک و شبہات ہیں تو رپورٹس کی خود تصدیق کروالیں، اگر یہ ویریفائی ہوجائیں تو پھر اس پر عمل کریں۔
وزیر داخلہ نے مارچ میں شرکت سے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقی آزادی کی تحریک نہیں بلکہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تحریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے جھوٹی آزادی کے نام پر ایک جد وجہد شروع کی، وہ شخص گالی گلوچ اور طعنہ زنی تک گیا، ایک سیاسی رہنما نے آرمی چیف کی تعیناتی کو بے وقعت کرنے لیے لانگ مارچ کا ڈھونگ رچایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی آزادی مارچ نہیں ہے، یہ فتنہ و فساد مارچ ہے، یہ پاکستان کی ترقی نہیں، تباہی کا مارچ ہے، ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے اور معیشت کو تباہ کرنے کا مارچ ہے، اس مارچ کو ملک میں نفرتوں کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے حامیوں نے بھی اپیل کی کہ وہ پارٹی کو ووٹ ضرور دیں لیکن اس شیطانی عمل میں اس کا ساتھ نہ دیں، پارٹی کو اس کام سے روکیں اور اس میں کسی قسم کی معاونت نہ کریں، کسی شخص کے ذاتی مقاصد پاکستان کے مفاد سے بالاتر نہیں ہیں، ملک کا مفاد سب سے بلند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اب راولپنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی، اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کو انتخابات کی تاریخ نہیں لے کر دے گی، عمران خان نے الیکشن کی تاریخ لینی ہے تو پارلیمںٹ میں واپس آئیں، سیاستدانوں سے ڈائیلاگ کریں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ راستے سے بھٹک چکا ہے ؟ وجہ، ٹرمپ کی زبانی
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر نے سرحدی اصلاحات کے دو طرفہ
جنوری
گوگل اور ایمازون کے خلاف مظاہرہ
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونیوں کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی وجہ سے امریکہ میں گوگل
ستمبر
اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر مسافروں پر نئی سفری پابندیاں عائد
?️ 7 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ اور اس کے خطرے
دسمبر
’سپریم کورٹ کے کہنے پر قانون سازی ہوگی تو پارلیمنٹ کی آئینی بالادستی ختم‘
?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا
اپریل
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا
اپریل
شمالی کوریا کا 1500 کلومیٹر رینج کےایک نئے کروز میزائل کا تجربہ
?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کی فوج نے ہفتہ اور اتوار کو طویل فاصلے
ستمبر
سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سنجیدہ مذاکرات چل رہے ہیں:امریکی اخبار
?️ 12 جون 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب صیہونی
جون
قندہار میں 36 طالبان دہشتگرد ہلاک
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک
جنوری