?️
اسلام آباد (سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فرح خان ہماری پھوپھی کی بیٹی نہیں ، اگر مریم صفدر کے پاس فرح خان کے خلاف ثبوت ہیں تو وہ عدالت میں پیش کریں۔ تفصیلات کے مطابق ہم نیوز کے ایک پروگرام میں فرح خان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اگر اس حوالے سے مریم نواز کے پاس ثبوت ہیں تو وہ عدالتوں میں لے آئیں، عدالتیں کھلی ہیں ۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پارلیمنٹ کی کمیٹی میں بلایا گیا تھا تو یہ کیوں نہیں آئے ، خالد مگسی نے کہا اگر کوئی خط ہے تو ہمیں دکھا دیں ، اس پر وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ سب کا حق ہے کہ وہ خط دیکھیں اور فیصلہ کریں لیکن شہبازشریف اور بلاول بھٹو نےاجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف نے کہا تھا ہمیں اجلاس میں جانے کی ضرورت ہی نہیں ہے ، اس کا مطلب شہبازشریف کو پتہ تھا کون سے ثبوت ہیں؟ کیا کچھ ہے؟ اس لیے وہ نہیں آئے ، 31 مارچ کے اجلاس میں شہبازشریف نے کہا ہم خط کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے۔
ادھر حزب اختلاف کی جانب سے فرح خان کے حوالے سے الزامات پر عثمان بزدار کا موقف آگیا ، عبوری وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں ، پنجاب میں تقررو تبادلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان ، چوہدری سرور اور دیگر اپوزیشن ارکان کے من گھڑت الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور بلا ثبوت الزام تراشی کی مذمت کرتا ہوں۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر فل کورٹ تشکیل
?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص
مئی
Government introduces new rules for public university admission
?️ 15 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
ایرانی حملات سے ہونے والی تباہی کی مرمت میں سالوں کا وقت لگے گا: گلوبس
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا "گلوبس” نے ایران کے میزائیل حملوں سے مقبوضہ
جون
نیویارک اجلاس کے انعقاد کے لیے پیرس اور ریاض کے اہداف؛ نیتن یاہو کے "گریٹر اسرائیل” کے منصوبے کو روکنا
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: نیویارک کے اجلاس میں یورپی اور عرب ممالک کی موجودگی
اگست
پنجاب میں سیلابی صورتحال، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری
?️ 17 جولائی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ مون سون بارشوں
جولائی
بلدیاتی الیکشن: وزیراعظم کی اراکین سے مشاورت شروع
?️ 1 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے
جنوری
ہم نے بہت لچک کا مظاہرہ کیا:حماس
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے
جنوری
سعودی عوام کا حکومت کے خلاف مظاہرہ
?️ 2 فروری 2021سچ خبریں:ملک میں غربت اور بے روزگاری پھیلانے والی سعودی حکام کی
فروری