?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اندھے خواب دیکھنے والی اپوزیشن سیاسی موت مرنے جا رہی ہے۔اپوزیشن نے یوم یک جہتی کشمیر پر مزید خلفشار اور انتشار کی باتیں کیں۔ جو پاکستان کے معاملات میں اسلحہ اٹھائے گا پاک فوج ذمہ داریاں نبھائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی آصف زرداری کو 10 پرسنٹ نہیں کہا، فضل الرحمان نے کہا تھا کہ عمران خان کو مکھی کی طرح نکال باہر کریں گے، کل فضل الرحمان کو مکھی کی طرح نکال دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ اور فیٹف کے اصل ملزم اگر اکٹھے ہو کر آنا چاہتے ہیں تو بسم اللہ، میں نے ان کو پہلے کہا تھا تاریخ بدلیں لیکن اب کہتا ہوں نہ بدلیں۔
بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں عظیم شہدا ء کو سلام عقیدت پیش کرنے جا رہا ہوں، ہمارے 9 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، 20 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کے معاملات میں اسلحہ اٹھائے گا پاک فوج ذمہ داریاں نبھائے گی، پاکستان کی عظیم افواج دہشت گردوں کو سبق سکھا رہی ہیں، ہم نے دنیا میں قربانیوں کی داستان لکھی ہے، دنیا کا کوئی ملک اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ انڈین میڈیا کو دیکھیں کہ وہ عمران خان کے چین کے دورے پر کتنی تکلیف میں ہے، بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا شام پر بعض پابندیاں معطل کرنے کا دعویٰ
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام اور
فروری
ہمارا گولہ بارود ختم ہو رہا ہے:یوکرین
?️ 12 جون 2022یوکرین کے ملٹری انٹیلی جنس کے ڈپٹی چیف نے فرنٹ لائن پر
جون
فرانس میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں پر پابندی
?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:فرانس کی حکومت نے اسرائیل کی خدمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں
مئی
مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال؛صیہونیوں کی نیندیں حرام
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں
اگست
سندھ حکومت کا کراچی اور حیدرآباد میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ
?️ 3 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کورونا کی تازہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے
مئی
مظاہرے کرنے والے سب طلبا دہشت گرد ہیں:ترکی کے صدر
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ترک صدر نے اپنے ملک میں احتجاج کرنے والے طلبا کو
فروری
عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہونے کا امکان
?️ 2 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) چئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دفعہ 124 اے
جون
پاکستان کے مضبوط دفاع کیلئے مستحکم معیشت ضروری ہے، ایئر چیف ظہیر بابر سدھو
?️ 4 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے مضبوط
جنوری